کرناٹکااسمبلی میں وزیراعلیٰ کے بطور کمارا سوامی کی حلف برداری ۔منگلورو میں امتناعی احکامات کا نفاذ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd May 2018, 12:32 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو23؍مئی (ایس او نیوز)کانگریس اور جے ڈی ایس مشترکہ محاذ کی طرف سے آج شام ودھان سودا میں جنتا دل کے ریاستی سیکریٹری ایچ ڈی کمارا سوامی بطور وزیر اعلیٰ حلف لینے اور اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے والے ہیں ۔ اس پس منظر میں شہر منگلورو میں حالات کو پر امن بنائے رکھنے کے لئے امتناعی احکامات کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

منگلورو پولیس کمشنروپول کمار نے کہا کہ :’’وزیر اعلیٰ کے حلف لینے اور اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے پس منظر میں مختلف سیاسی پارٹیوں کا کارکنان درمیان جھڑپ ہونے کے امکانات ہیں۔منگلورو کمشنریٹ کا علاقہ چونکہ فرقہ وارانہ حیثیت سے بہت ہی حساس ہے اور یہاں پر ابھی15مئی کو ووٹنگ کی گنتی کے وقت بھی سیاسی کارکنان کے بیچ تصادم ہواتھا۔جس کے بعد کئی معاملات پولیس نے درج کیے ہیں۔لہٰذا امکان ہے کہ اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرتے وقت یہاں سیاسی اور فرقہ وارانہ تشدد بھڑک اٹھے۔اس لئے احتیاطی تدبیر کے طور پر23مئی دوپہر 2بجے سے 24مئی شام 4بجے تک منگلورو پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس ایکٹ کی دفعہ 25کے تحت امتناعی احکامات کا نفاذ کردیا گیا ہے۔‘‘

امتناعی احکامات کے تحت لوگوں کو کسی جگہ جمع ہونے،بندوق، تلوار، چاقو، چھرے ، ڈنڈے اور چھڑیوں جیساکوئی بھی ہتھیار ساتھ لے کر چلنے ، جشن یا احتجاج کے جلوس اور ریالیاں نکالنے، پٹاخے پھوڑنے، بارودی سامان لے کر چلنے، پتھر پھینکنے والے آلات ساتھ میں رکھنے، کیمیاوی اشیاء ساتھ میں رکھنے ،نعرے بازی کرنے ، اشتعال انگیز تقاریر کرنے ، گانے اور میوزک بجانے اور اشتہارات یا ہینڈ بلس تقسیم کرنے وغیر ہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ کرناٹکا کے گورنر واجو بھائی والا نے اپنے حقوق کا بے جا استعمال کرتے ہوئے104اراکین والی پارٹی بی جے پی کو حکومت سازی کے لئے 15دن کی مہلت دی تھی۔جبکہ 117اراکین والے کانگریس اور جے ڈی ایس محاذ کو نظر انداز کرتے  ہوئے 17مئی کے دن بی جے پی کے ایڈی یورپا کو وزیر اعلیٰ کا حلف بھی دلایا گیا تھا۔اس کے خلاف کانگریس اور جنتا دل نے دیر رات گئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایااورسپریم کورٹ نے بی جے پی کو حکم دیا کہ 19مئی کو ہی وہ اپنی عددی طاقت کا مظاہرہ خفیہ ووٹنگ کے بجائے کھلے عام کرکے دکھائے۔مگر چند گھنٹوں کے وزیر اعلیٰ نے کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے اور19مئی کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بجائے اپنا استعفیٰ گورنر کو سونپ دیا۔

اس کے بعد کانگریس اور جے ڈی ایس والی مشترکہ حکومت سازی کے لئے آج23مئی کو اعتماد کا ووٹ حاصل کیا جائے گا، جس میں جنتا دل کے کمارا سوامی وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے ڈاکٹر جی پرمیشور نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے والے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...