کسانوں کے کھاتوں میں ایک روپیہ کے معاوضہ کی ادائیگی،اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر حکومت کے اقدام پر برہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2017, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،9؍جون(ایس او نیوز) فصلوں کی تباہی سے بدحال کسانوں کو ریاستی حکومت نے ایک خطرناک جھٹکا دیتے ہوئے انتظامیہ اور افسران کی مبینہ لاپرواہی کا کھلا مظاہرہ کیا ہے۔ دھارواڑ ، باگلکوٹ، منڈیا ، ہاسن اور دیگر اضلاع میں فصلوں کی تباہی سے متاثرہ کسانوں کو معاوضہ کے طور پر ان کے بینک کھاتوں میں ایک روپیہ جمع کرایا گیا ہے۔ مختلف اضلاع کے کسانوں نے حکومت کی طرف سے معاوضہ ادا کئے جانے کی خوشی میں جب بینکوں کا رخ کیا اور اپنے بیلنس کی جانچ کی تو انہیں یہ دیکھ کر کافی مایوسی ہوئی کہ ان کے کھاتوں میں صرف ایک ایک روپیہ جمع کرایا گیاہے۔ اس دوران سرکاری افسران نے 3500 کسانوں کے کھاتوں میں ایک روپیہ جمع کرائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ 87500 کسانوں کو حکومت کی طرف سے معاوضہ ادا کرنا تھا، ان میں سے 84000 کسانوں کومکمل معاوضہ ادا کیا گیا ہے ۔ باقی 3500کسانوں کے بینک کھاتوں کی تصدیق کیلئے یہ ایک روپیہ جمع کرایا گیا ہے، کیونکہ ان کسانوں کے بینک کھاتے آدھار سے منسلک نہیں ہوئے ہیں، اسی لئے یہ رقم جمع کرائی گئی ہے۔آنے والے دنوں میں معاوضہ کی مکمل رقم بھی ان کے کھاتوں میں جمع کرادی جائے گی۔ اس دوران ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے کسانوں کے بینک کھاتوں میں معاوضہ کی رقم کے طور پر روپیہ جمع کرائے جانے کا معاملہ صفر ساعت میں اٹھایا اور حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کے کھاتوں میں یہ رقم جمع کرانے سے قبل حکومت کو شرم نہیں آئی۔ محکمۂ مالگذاری کی یہ حرکت کسانوں کی توہین کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کو جو معاوضہ دیا جارہا ہے وہ ٹھیک طرح سے ادا کیا جائے۔ دھارواڑ، ہاسن ، اور دیگر مقامات پر اس طرح کے واقعات پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ اس مرحلے میں وزیر قانون جئے چندرا نے بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں تفصیلات طلب کرنے کے بعد ہی حکومت وضاحت پیش کرسکتی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔