قومی بینکوں سے کسانوں کے قرضوں کی معافی کا اعلان جلد متوقع

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2018, 10:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍اگست(ایس او نیوز) ریاست بھر کے کسانوں کو وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی طرف سے قومی بینکوں کے قرضوں کی معافی کے تحفے کا اعلان کل ممکن ہے۔ کل ہونے والی کابینہ میٹنگ میں اس سلسلے میں فیصلے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں۔

بتایاجاتاہے کہ وزیراعلیٰ کمار سوامی ور مہالکشمی تہوار کے موقع پر کسانوں کو قرضوں کی معافی کا تحفہ دیناچاہتے ہیں۔ پچھلے دو ہفتوں کے دوران ریاست میں بارش اور سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے اس سلسلے میں فیصلہ نہیں لیا جاسکا، البتہ کوآپریٹیو بینکوں کے قرضے معاف کرنے کے متعلق فیصلے کا اعلان دو ہفتے پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

اس کے علاوہ کل کی کابینہ میٹنگ میں کورگ ، چکمگلور ، ہاسن اور ساحلی کرناٹک کے دیگر علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے مچی تباہی کا جائزہ لیا جائے گا اور جنگی پیمانے پر کورگ کی از سر نو تعمیر کے لئے چند فیصلے لئے جائیں گے۔

ریاست کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سیلاب کی صورتحال اور شمالی کرناٹک کے 13 اضلاع میں سنگین خشک سالی کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے مرکزی حکومت سے امداد طلب کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ خشک سالی سے نپٹنے کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے وزیر مالگزاری اور وزیر دیہی ترقیات کی طرف سے مرکز سے نمائندگی کی جائے گی۔ یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ فوری طور پر ایک ہزار کروڑ روپے مہیا کرائے جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...