منڈیا اسمبلی حلقے سے گنیگا روی کانگریس امیدوار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th April 2018, 3:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍اپریل(ایس او نیوز) منڈیا اسمبلی حلقے سے کانگریس امیدوار کے طور پر آج مقامی صحافی گنیگا روی کو ٹکٹ دے دیا گیا۔ سابق وزیر اور فلم اداکار امبریش کی طرف سے اس حلقے سے انتخابی میدان میں اترنے سے صاف انکار کے بعد ان کی طرف سے جس امیدوار کا نام تجویز کیاگیا تھااسے نامنظور کرتے ہوئے اعلیٰ کمان نے روی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔امبریش نے آج صبح ہی واضح کردیا تھاکہ اپنی خرابئ صحت کی بنیاد پر وہ انتخاب نہیں لڑ رہے ہیں۔ اس سوال پر کہ منڈیا حلقے کے امیدوار کے حق میں وہ انتخابی مہم چلائیں گے یا نہیں امبریش نے انتخابی مہم چلانے سے بھی صاف انکار کردیا۔ امبریش کو اس حلقے سے انتخابی دوڑ میں شامل ہونے کے لئے منانے والوں میں وزیر اعلیٰ سدر امیا، کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور ، اور دیگر پارٹی لیڈران شامل ہیں۔ ان تمام کی کوششوں کے باوجود بھی امبریش یہ فیصلہ نہیں لے پائے کہ وہ انتخابات میں کھڑے ہوں گے یا نہیں۔ آج جبکہ پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن تھا تو پارٹی نے روی کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ حالانکہ اس حلقے سے سابق وزیر ایم ایس آتما نند کو میدان میں اتارنے کی مانگ کی جارہی تھی، لیکن پارٹی نے ایک نوجوان کو اس حلقے سے اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔