کرناٹک اسمبلی انتخابات: بی جے پی نے مسلم زیراثر علاقوں میں لگائی نقب ، کانگریس کو اُٹھانا پڑا نقصان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th May 2018, 11:51 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کرناٹک انتخابات میں مسلم اکثریتی 17 نشستوں پر بی جے پی نے اس بار چھ سیٹوں پر جیت درج کی ہے جبکہ اس سے پہلے 2013 میں اسے صرف 3 نشستیں ملی تھیں۔ اس بار بی جے پی کو 3 مزید نشستوں کا فائدہ ہوا۔ وہیں اس بار کانگریس کے کھاتے میں 10 سیٹیں ہی آئی ہیں۔ جبکہ 2013 میں اسے 11 سیٹیں ملی تھیں یعنی اس بار کانگریس کو 1 سیٹ کا نقصان ہوا۔کانگریس کے بعد مسلمانوں کے لئے متبادل کے طور پر دیکھی جا رہی جے ڈی ایس اس بار صرف ایک ہی سیٹ جیت پائی۔ جبکہ 2013 میں اس کے کھاتے میں 2 نشستیں آئی تھیں، یعنی اس بار جے ڈی ایس کو بھی ایک سیٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے علاوہ ان سیٹوں پر بقیہ لوگوں کا تو کھاتہ بھی نہیں کھلا جبکہ 2013 میں ان کے حصے میں بھی ایک نشست آئی تھی۔کرناٹک کی ان 17 نشستوں پر مسلم سوسائٹی سے منسلک ووٹر مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔ لیکن اس بار کرناٹک کے انتخابی مساوات کے ساتھ ہندوتو کا بھی مسئلہ چھایا رہا۔ اس کی وجہ سے بی جے پی پولرائزیشن کے سہارے مسلم اثرات والی بہت سی نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔کرناٹک کی 18 نشستوں پر مسلم کمیونٹی کے ووٹر فیصلہ کن کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ 2013 کے اسمبلی الیکشن میں 18 نشستوں میں 11 سیٹوں پر مسلم ووٹرز نے کانگریس امیدواروں کو ہی الیکشن میں جیت دلائی تھی۔ بی جے پی نے بھی 4 نشستوں پر قبضہ کیا تھا۔کانگریس کے بعد مسلمانوں کے لئے متبادل کے طور پر دیکھی جانے والی جے ڈی ایس صرف دو نشستیں ہی جیتنے میں کامیاب رہی۔ اس کے علاوہ ایک سیٹ دوسرے کے کھاتہ میں آئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...