کرناٹک کے عوام نے تینوں پارٹیوں کو خوش کردیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2018, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

میسورو،19؍مئی (ایس او نیوز) تمام ہنگامی حالات کا سامنا کرنے کے بعد کرناٹک کی سیاست ایک اطمینان بخش مرحلہ تک پہنچ گئی ہے ۔ ایڈی یورپا نے استعفیٰ دے دیا ، جے ڈی ایس اور کانگریس کی مخلوط حکومت کا بننا تقریباًطے ہے۔ 55؍گھنٹے کے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے آج گورنر کو اپنا استعفیٰ دے دیا۔ بروز پیر مخلوط حکومت کرناٹک میں برسراقتدار آئے گی۔ کسی بھی پارٹی کو اکثر یت میں نہ لاتے ہوئے کرناٹک کے عوام نے اسمبلی کو معلق بنادیا تھا۔ معلق اسمبلی بناکر کرناٹک کے عوام نے تمام سیاسی پارٹیوں کو خوش کردیا۔ انتخابی تشہیری مہم کے دوران جس جس پارٹی نے ریاستی عوام سے جو جو مطالبہ کیا عوام نے پورا کردیا۔ بی جے پی نے نعرہ لگایا کہ سرکار بدلی جائے اور بی جے پی کو برسراقتدار لایا جائے۔ نریندر مودی جہاں جہاں گئے وہاں سرکار بدلنے اور بی جے پی کو برسراقتدار لانے کی التماس کی۔ ان کی با ت کا بھرم رکھتے ہوئے عوام نے سب سے زیادہ سیٹیں دیتے ہوئے بی جے پی کو جتا دیا۔ ایڈی یورپا کی وزیراعلیٰ بننے کی خواہش بھی مکمل کی گئی ۔ ایڈی یورپا کا دیرینہ خواب تھا کہ وزیراعلیٰ بنیں ، ووٹنگ سے قبل ہی انہوں نے حلف برداری کی تاریخ اور مقام بھی طے کردی۔ اسی کے مطابق ایڈی یورپا وزیراعلیٰ بنے اس طرح عوام نے ان کی خواہش کا احترام کیا۔ جے ڈی ایس کے ریاستی صدر کمارسوامی نے عوام سے مطالبہ کیا تھا کہ ایک مرتبہ مجھے بھی برسراقتداردلائیے ، تشہیری مہم کے دوران انہو ں نے صرف ایک مرتبہ اقتدار پر لانے کا مطالبہ کیا۔ اب پیر کے دن ریاستی عوام کمارسوامی کو ان کے مطالبہ کے تحت وزیراعلیٰ بنانے جارہے ہیں اس طرح دیوے گوڈا کی خواہش بھی مکمل ہوگئی ۔انتخابی تشہیر ی مہم کے دوران کانگریس نے عوام سے اصرار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ریاست کو فرقہ پرست پارٹی سے دور رکھا جائے۔ کرناٹک کو بی جے پی سے مکت کیا جائے۔ کانگریس کے مطالبہ پر عوام نے ریاست میں بی جے پی کو اقتدار سے دور کیا اور فرقہ پرست پارٹی سے کرناٹک کو بچا لیا ۔ مودی نے کہا تھا کہ سدارامیا کو شکست دی جائے۔ مودی کے اس مطالبہ پر عوام نے سابق وزیراعلیٰ سدارامیا کو چامنڈیشوری اسمبلی حلقہ میں شکست سے دوچار کیا۔ اور سدارامیا نے مطالبہ کیا تھا کہ جیت کے ساتھ مجھے انتخابی سیاست کو وداع کریں ۔ عوام نے بادامی میں سدارامیا کو جیت دلائی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...