یدیو رپا نے ایک ہفتہ مانگا،گورنر نے د ئے 15دن،سپریم کورٹ میں کانگریس نے رکھے یہ دلائل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th May 2018, 8:12 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کرناٹک میں کس کی حکومت بنے گی اسے لیکر سیاسی رسہ کشی میں تیزی سے تبدیلی ہو رہی ہے۔بدھ کو کرناٹک کے گورنر وجو بھائی والا نے بی ایس یدیو رپا کی قیادت میں بی جے پی کو حکومت بنانے کی دعوت دی ۔جس کے بعد یدیو رپا کے نئے سی ایم بننے کا راستہ صاف ہو گیا۔جمعرات کو صبح 9:30 بجے یدیو رپا سی ایم عہدے کا حلف لیںے والے ہیں۔اسمبلی میں اکثرہت ثابت کرنے کیلئے انہوں نے 7 دن کا وقت مانگا تھا ،لیکن حیران کنبات یہ ہے کہ گورنر نییدیو رپا کو 'فلور ٹیسٹ 'یعنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے 15 دن کا وقت دیا ہے۔

وہیں کانگریس گورنر کے فیصلے کے خلاف اور یدیو رپا کے حلف لینے پر روک لگانے کیلئے بدھ کو دیر رات سپریم کورٹ پہنچ گئی۔سپریم کورٹ کیتین رکنی بینچ اس معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔

کانگریس کی جانب سے ابھیشیک منو سنگھوی نے اپنا حق رکھا۔جبکہ ایڈیشنل سولیسیٹر جنرل تشار مہتا مرکزی حکومت یعنی گورنر کے حق سے کورٹ موجود ہیں۔وہیں بی جے پی کی جانب سے مکل روہتگی بو ل رہے ہیں۔کانگریس نے گورنر کے فیصلے کو غیر آئینی بتاتے ہوئے یدیو رپا کے حلف لینے پر روک لگانے کی مانگ کی ہے۔لیکن سپریم کورٹ کی بنچ نے حلف لینے پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔بنچ نے کہا کہ ہم گورنر کا فیصلہ نہیں پلٹ سکتے۔کورٹ نے کہا کہ اس عرضی پر آگے سموت ہوگی۔

اس سے پہلے کانگریس اور جے ڈی ایس کے لیڈران نے گورنر وجوبھائی والا سے ملاقات کی ۔جے ڈی ایس اور کانگریس نے گورنر کو 117 ارکان اسمبلی کی حمایت کا خط سونپا۔اس میں 78 کانگریس ،37 جے ڈی ایس ایک بی ایس پی اور ایک آزاد رکن اسمبلی کے دستخط ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...