امت شاہ کو ریاست میں بی جے پی کی جیت کا یقین

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th April 2018, 11:49 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍اپریل(ایس او نیوز) بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ نے وزیر اعلیٰ سدرامیا کی طرف سے حلقۂ انتخاب کی تبدیلی کو ریاست میں بی جے پی کے حق میں بڑی کامیابی قرار دیا اور کہاکہ بی جے پی کو یقین ہے کہ وہ انتخابات جیت لے گی۔ ہبلی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ یڈیورپا کی قیادت میں بہت جلد ریاست میں حکومت قائم ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ یہ قیاس آرائیاں کافی زوروں سے جاری ہے کہ سدرامیا شمالی کرناٹک کے کسی حلقے سے انتخاب لڑیں گے، ان کا یہ موقف اس بات کا مظہر ہے کہ وہ اپنے اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑنے سے خوفزدہ ہوچکے ہیں جو اپنے حلقے میں انتخاب لڑنے سے خوفزدہ ہو وہ ریاست میں پارٹی کو کیا جتائے گا۔امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں غریب ، دلت ، قبائلی اور کسان کانگریس سے سخت ناراض ہیں، کیونکہ یہ حکومت پچھلے پانچ سال کے دوران ان کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کرپائی، ریاست میں جب یڈیورپا کی قیادت میں حکومت قائم تو ترقی کی رفتار کو غیر معمولی شدت عطا کی جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔