وزارت کی توسیع میں تاخیر کانگریس کے لئے پریشانی کا سبب ، توسیع کے ساتھ قلمدانوں کی تبدیلی کے لئے بھی پارٹی کی پہل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th August 2018, 10:53 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍اگست(ایس او نیوز) ریاستی کابینہ میں توسیع میں ہورہی تاخیر کی وجہ سے دن بدن کانگریس میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور اس وجہ سے ریاستی حکومت کے استحکام پر اثرات کے امکانات کو دیکھتے ہوئے کانگریس اعلیٰ کمان نے پہل کی ہے کہ جلد از جلد نہ صرف ریاستی کابینہ کی توسیع کی جائے بلکہ چند وزراء کے قلمدانوں کی تبدیلی بھی کردی جائے۔

ذرائع کے مطابق اے آئی سی سی جنرل سکریٹری وینو گوپال یکم اور 2؍ ستمبر کو بنگلور میں قیام کے دوران وزارت نہ ملنے سے ناراض اراکین اسمبلی سے تبادلۂ خیال کریں گے اور تمام کو وزارت نہ دینے کے متعلق پارٹی کی مجبوری سے انہیں آگاہ کرائیں گے، اور ساتھ ہی وزارت کے لئے جن ناموں کو منظوری دی گئی ہے ان پر ایک بار پھر اعلیٰ کمان کی قطعی منظوری کے لئے پہل کریں گے۔

بی جے پی کی طرف سے کسی بھی حال میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے لئے جاری کوششوں کے درمیان برگشتہ کانگریس اراکین اسمبلی کو بی جے پی کاشکار ہونے سے فوری طور پر بچانے کے لئے کانگریس اعلیٰ کمان نے طے کیا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل جو کافی دنوں سے زیر التواء ہے اس کو مکمل کرلیا جائے اور پارٹی کی تمام چھ خالی وزارتی نشستوں کو پر کردیں۔ اس کے لئے چند نام قطعیت پاچکے ہیں، ایک بار پھر اعلیٰ کمان کی منظوری کے بعد یہ فہرست وزیر اعلیٰ کمار سوامی کو سونپ دی جائے گی۔

بتایاجاتاہے کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پارٹی وزارت کی فہرست تیار کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ یہ کوشش کی جارہی ہے کہ وزارت کی تشکیل کے بعد پارٹی میں برگشتگی کو کم کیا جائے اور تمام اراکین اسمبلی سے لوک سبھا انتخابات میں کام لے کر پارٹی کو زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی یقینی بنائی جائے۔ اس دوران یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بعض وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جائیں گے، ان میں وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور سے ترقیات بنگلور کا قلمدان لے کر یہ کے جے جارج کے حوالے کیا جائے گا ، جبکہ ڈاکٹر پرمیشور کو وزارت مالگز اری دی جائے گی۔

فی الوقت وزیر مالگزاری آر وی دیش پانڈے کے پاس سے لئے گئے قلمدان کے عوض انہیں جارج کا قلمدان وزارت صنعت دیا جائے گا جس میں وہ برسوں کا م کا تجربہ رکھتے ہیں۔ جبکہ ریاستی وزارت میں رام لنگا ریڈی کو شامل کرکے انہیں داخلہ کا قلمدان دئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف کانگریس کے دیگر اراکین اسمبلی بھی اس بات کے لئے کوشاں ہیں کہ وزارت میں اپنی جگہ پکی کریں۔ اس کے لئے دہلی اور بنگلور میں اپنے اپنے سیاسی آقاؤں کے ذریعے پارٹی قیادت پر دباؤ ڈالا جارہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...