ضمنی انتخابات میں حکمران اتحاد کی تائید کرنے بائیں پارٹیوں کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2018, 10:17 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍اکتوبر(ایس او نیوز) پانچ حلقوں کے ضمنی انتخابات میں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کے امیدواروں کی حمایت کرنے کا ریاست کی بائیں جماعتوں نے اعلان کیا ہے۔ آج کے پی سی سی دفتر میں کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ سے ملاقات کے بعد ان لیڈروں نے یہ اعلان کیا کہ تین پارلیمانی اور دو اسمبلی حلقوں میں کانگریس اور جے ڈی ایس کے امیدواروں کو تمام بائیں پارٹیوں کی حمایت حاصل رہے گی ، ان حلقوں میں بائیں پارٹیوں کے کارکن دونوں پارٹیوں کے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے ساتھ ہی کانگریس اور جے ڈی ایس لیڈروں کے ہمراہ یہاں کے پارٹی کارکن انتخابی جلسوں اور دیگر پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ ان لیڈروں نے کہاکہ یہ تائید محض اس مقصد سے کی جارہی ہے کہ ضمنی انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کو کسی بھی حال میں کامیاب ہونے نہ دیا جائے۔ آج بی جے پی اور اس کے ہمنوا ملک کو توڑنے پر تلے ہوئے ہیں اسی لئے سیکولر سیاسی جماعتیں اگر متحد ہوکر بی جے پی کو ہرانے کی کوشش کریں تو اسے ہرانا مشکل نہیں ہوگا۔ سی پی آئی کے قومی پولیٹ بیورو ممبر سباراؤ ، ٹی وی لوکیش ، اور دیگر لیڈروں نے دنیش گنڈو راؤ سے ملاقات کے بعد کہاکہ آج بی جے پی ذات پات کے نام پر ریاست اور ملک میں نفرت پھیلانے میں لگی ہوئی ہے۔ بی جے پی اور وزیر اعظم مودی کو ان کے غلط فیصلوں کا احساس دلانے کے مقصد سے اس اتحاد کو اور مضبوط کرنے کی ضرورت پر سبھی لیڈروں نے زور دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...