کرناٹک اسمبلی انتخابات : تشہیر کرتے کرتے کانگریس صدر راہل گاندھی نے بنایا یہ ریکارڈ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th May 2018, 11:55 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،15؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) راہل گاندھی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ وہ کانگریس کے پہلے پارٹی صدر ہیں جو الیکشن مہم کیلئے ریاست کے سبھی 30 اضلاع میں پہنچے ۔ راہل گاندھی 27 اپریل کو کوڈاگو ضلع کے گونی کوپا پہنچے تھے۔

راہل نے اپنے کرناٹک انتخابی مہم کی شروعات بیلاری سے تقریبا 100 دنوں قبل کی تھی ۔ رہ ریاست کے تقریبا ہر حصہ میں جاچکے ہیں۔ وہ ساحل سے لے کر پہاڑ تک ، شمال سے جنوب تک ہر علاقہ کی خاک چھان چکے ہیں۔ یہی نہیں وہ ریاست کے ہر بڑے شہر اور ہر بڑے قصبے کا دورہ کرچکے ہیں۔

کرناٹک میں انہوں نے زیادہ تر سفر ایک اسپیشل بس سے کیا اور وہ لوگوں سے آسانی سے ملتے ہوئے نظر آئے ۔ انہوں نے بیلاری سے گلبرگہ تک 400 کلو میٹر سے زیادہ کا سفر بس سے طے کیا ۔ اس دوران کئی جگہوں پر رک کر انہوں نے انتخابی ریلی سے خطاب کیا اور کارکنان سے ملاقات سے ۔ ان کا پہلا دورہ کامیاب رہا اور پارٹی نے اسی فارمولے پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا۔

راہل نے فروری میں لنگایت اکثریتی ممبئی – کرناٹک خطہ کا دورہ کیا ۔ اس خطہ میں سات اضلاع آتے ہیں۔ یہ سفر بھی انہوں نے زیادہ تر بس سے ہی طے کیا ، وہیں کئی مواقع پر ہیلی کاپٹر کا استعمال بھی کیا گیا ۔ اپنے تیسرے ، چوتھے اور پانچویں دور میں بھی ریاست کے زیادہ تر حصوں کا دورہ راہل گاندھی نے بس سے ہی کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...