کرناٹک میں ہندوتوا کا جادو چل گیا؛ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے کانگریس نے کماراسوامی کو کی وزیراعلیٰ بننے کی پیش کش؛ شام کو گورنر سے ملاقات کا عندیہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th May 2018, 3:46 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل 15/مئی (ایس اونیوز) کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے کافی ترقیاتی کام کئے تھے، مگر ہندوتوا کے نام پر بھگوا پارٹی اکثریتی عوام کو تقسیم کرنے اور اُنہیں  اپنے قریب کرتے ہوئے  اُن کے ووٹ حاصل کرنے میں پوری طرح کامیاب ہوگئی ہے۔

ابتدائی رحجانات سے ہی پتہ چل رہا تھاکہ بی جے پی تقریبا سو سےزائد اسمبلی حلقوں میں آگے چل رہی ہے، جس سے لگ رہا تھا کہ وہ سوسے زائد سیٹیں حاصل کرتےہوئے اقتدار تک حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی، مگر  بی جے پی بھلے ہی   سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہو،  اکثریت کو لے کر  اس کی گردن کہیں پھنستی نظر آرہی ہے۔  ایسے میں حکومت کو تشکیل دینے کے لۓ اسے کسی دوسری پارٹی  کا گٹھ بندھن ضروری ہوگیا ہے۔ مگر ان سب کے درمیان  خبریں آرہی ہیں کہ  کانگریس پارٹی نے بی جے پی کو  اقتدار سے دور رکھنے کےلئے جے ڈی ایس کے سربراہ کماراسوامی کو وزیراعلیٰ کے عہدہ کی پیش کش کی ہے اور جے ڈی ایس کی حمایت حاصل کرتے ہوئے بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے  کی حکمت عملی پر غور کیا جارہاہے.

بی جے پی نے جیسے ہی  سو کے ہندسے کو پار کیا،  بنگلور سے لے کر دہلی تک  پارٹی کارکنان  جشن میں مشغول ہوگئے، جملہ 222 سیٹوں میں کانگریس کو 78 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں، بی جے پی کو 104 اور جے ڈی ایس کو 38سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دو دیگر اُمیدار بھی انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں۔

کرناٹک انتخابات کے نتائج نے   کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو بھی  بڑا  جھٹکا دیا ہے، ان کی حکمت عملی ایک بار پھر ناکام ہوگئی ہے. حالانکہ بتایا   جارہا ہے  کہ   کانگریس بڑی پارٹی اکثریت حاصل نہ کرپانے کے بائوجود   حکومت تشکیل دینے  نئی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے. لیکن اگر ایسا  نہیں ہوتا ہے تو کانگریس پارٹی  صرف   پنجاب، پڈوچیری اور میزورم میں محدود ہو کر رہ جائے گی۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ وزیراعلیٰ سدرامیا  بھی خود چامنڈیشوری  سیٹ سے انتخابات  ہار گئے  ہیں. مگر بادامی میں انہیں دو ہزار ووٹوں سے جیت حاصل ہوئی ہے، جس سے انہیں تھوڑی بہت راحت ملی ہے۔ اسی طرح  ان کے بیٹے یتیندرانے ورون  اسمبلی حلقہ  سے جیت حاصل کی ہے.

اب خبریں آرہی ہیں کہ  وزیراعلیٰ   کی رہائش گاہ پر سدارمیا اور کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان میٹنگ جاری ہے، کماراسوامی نے وزیراعلیٰ بننے کی پیش کش کو قبول کرلیا ہے ایسے میں ایک دلت لیڈر کو وزیراعلیٰ بنانے کی بات بھی چل رہی ہے۔ شام تک مطلع صاف ہونے کے آثار ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...