آزاد ہندستان کی تاریخ میں دوسری مرتبہ آدھی رات کو کھلا سپریم کورٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th May 2018, 8:17 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کرناٹک انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو مکمل اکثریت نہیں ملی ۔اس وجہ سے گورنر وجوبھائی والا نے چناؤ میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے والی بی جے پی پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دے دی۔گورنر اس فیصلے کے بعد سیاسی گلیاروں میں اتھل پتھل مچ گئی ہے۔کیونکہ پہلے سے ہی کانگریس۔جے ڈی ایس مل کر حکومت بنانے کادعوی پیش کر چکی تھی۔

جیسا کہ معاملہ بیحد سنجیدہ تھا اس لئے بات سپریم کورٹ پہنچ گئی۔سپریم کورٹ میں اس معاملے کی سماعت رات کے 1:45 بجے شروع ہوئی ۔اس معاملے کی سماعت سپریم کورٹ کے تین ججوں کی بینچ نے کی۔اس بینچ میں جسٹس اشوک بھوشن،جسٹس سیکری اور جسٹس بوبڈے شامل تھے۔معاملے میں مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل سالسیٹری جنرل تشار مہتا ،بی جے پی کی جانب سے سابق اٹرنی جنرل مکل روہتگی اور کانگریس کی جانب سے ابھیشیک منو سنگھوی کورٹ میں پیش ہوئے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل سالسیٹری جنرل تشار مہتا ،بی جے پی کی جانب سے سابق اٹرنی جنرل مکل روہتگی اور کانگریس کی جانب سے ابھیشیک منو سنگھوی کورٹ میں پیش ہوئے۔بہر حال معاملے کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے حلف لینے پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے ۔طے پروگرام کے مطابق،جمعرات کی صبح یدیو رپا نے سی یام عہدے کا حلف لیا۔اس معاملے کی اگلی سماعت جمعہ کی صبح 10:30 بجے ہوگی۔کورٹ نے اگلی سماعت میں دونوں پارٹیوں کو ارکان اسمبلی کی فہرست لانے کو کہا ہے۔

دوسری مرتبہ رات کو کھلا سپریم کورٹ

آزاد ہندستان کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے جب سپریم کورٹ رات کو کھلا اس کے پہلے سال 2015 میں ممبئی دھماکہ کیس 1993 کے ملزم یعقوب میمن کو پھانسی کیلئے سپریم کورٹ کو رات 3 بجے کھولا گیا تھا۔اس دوران 90 منٹ تک سنوائی چلی تھی۔جس کے بعد سپریم کورٹ نے یعقوب کی پھانسی کی اپیل منظور کر دی تھی۔اسے بہت ضبح 7 بجے کے قریب پہلے ناگپور سینٹرل جیل میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔ویسے سیاسی معاملے کو لیکر یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے جب سپریم کورٹ نے آدھی رات میں کارروائی کی ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...