نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور نے کیاوزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے بیان کادفاع
بنگلورو،24؍ستمبر(ایس او نیوز) نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشوروزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کے بی جے پی کے خلاف بغاوت کے بیان کا دفاع کیا اور کہا کہ موخر الذکر نے الگ ہی پس منظر میں بیان دیا تھا اور تشدد کو ہوا دینے کے لئے نہیں۔ہفتہ کو انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مخلوط حکومت کو غیر مستحکم کرنے زعفرانی پارٹی کی متواترکوششوں پر غصے کے عالم میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہوگا۔
انہوں نے کہا’’ مخلوط حکومت کو غیر مستحکم کرنے بی جے پی کی بدعنوان پالیسیوں کے خلاف آواز دی گئی تھی جس نے مخلوط اتحادیوں کے اراکین اسمبلی کو رجھانے کا طریقہ اپنایا تھا۔پرمیشور نے کہاکہ بی ایس ایڈی یورپا کانگریس یا جے ڈی ایس کے اراکین اسمبلی کومنانے میں کامیاب نہیں ہوں گے اور دعویٰ کیا کہ ’’حکومت یقینی طور پر اپنی میعاد مکمل کرے گی اور ہمارے اراکین کی تعداد محفوظ ہے‘‘انہوں نے کہا ’’چونکہ عوام نے کسی بھی پارٹی کو حکومت قائم کرنے مناسب اکثریت نہیں دی تھی ہم (جے ڈی ایس اور کانگریس) ساتھ آئے اور تمام اراکین اسمبلی کی مرضی سے حکومت قائم کی ہے۔جاریہ سیاسی تبدیلیوں نے ترقیاتی کاموں کو متاثر نہیں کیا ہے۔‘‘ یہ کہتے ہوئے کہ ان کاکاروار کے قریب ہنو کونامیں ستیری مندر کا دورہ اور کمار سوامی کا شرنگیری میں شاردامبا مندر کا دورہ محض ایک اتفاق ہے، میں نے اس مندر کا دورہ اس لیے کیا کہ وہ سال میں صرف سات دنوں تک کھلتی ہے۔