ریاست میں 103 تعلقہ جات خشک سالی سے متاثر: کاگوڈتمپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th September 2016, 3:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو29؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاست کے بعض تعلقہ جات میں خشک سالی کی صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے۔رواں سال خشک سالی سے متاثرہ تعلقہ جات کی تعداد 103 سے متجاوز ہوچکی ہے۔یہ بات آج وزیر مالگذاری کاگوڈ تمپا نے کہی۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کل کے کابینہ اجلاس میں 68 نئے تعلقہ جات کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا گیا ہے۔ اس تعداد میں مزید اضافہ کا بھی خدشہ ہے۔ آج ان کی صدارت میں منعقدہ خشک سالی سے متعلق کابینہ ذیلی کمیٹی میٹنگ کے بعد انہوں نے بتایاکہ اکثر تعلقہ جات اور بعض ہوبلیوں میں خشک سالی کی صورتحال سنگین رخ اختیار کرتی جارہی ہے۔ مقامی انتظامیہ سے اس کے متعلق تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ آئندہ ہفتہ دوبارہ اس کمیٹی کی میٹنگ ہوگی، جس میں مزید چند تعلقہ جات کو خشک سالی سے متاثرہ قرار دیا جائے گا۔ان تمام تعلقہ جات کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے بورویلوں کی کھدائی پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ حکومت کی طرف سے چارہ اور پانی کا انتظام کرنے کے ساتھ فصلوں کا نقصان اٹھانے والے کسانوں کو معاوضہ کیلئے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔مرکزی حکومت کی قومی روزگار ضمانت اسکیم کے کرناٹک میں نفاذ کو موثر قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض علاقوں میں منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے سبب اس اسکیم کو متوقع نتائج نہیں مل پائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...