سکریٹ اور تمباکو نوشی پر شہر میں مکمل پابندی زیر غور: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th January 2019, 11:39 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔4؍جنوری(ایس او نیوز) ریاستی حکومت اس بات پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے کہ ریاست بھر میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی عائد کردی جائے۔ یہ بات آج نائب وزیر اعلیٰ و وزیر قانون ڈاکٹر جی پرمیشور نے بتائی۔

ملیشورم کے بی بی ایم پی دفتر میں سگریٹ نوشی سے پاک بنگلور کی تحریک کی شروعات کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ ریاست گجرات میں جس طرح شراب بندی مہم بیداری کے ذریعے چلائی گئی اسی طرز پر کرناٹک میں بھی سگریٹ اور تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے متعلق پولیس کی مدد سے بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لئے جس طرح کی موثر مہم چلائی گئی ہے اس کے ذریعے کالجوں اور مختلف مرکزوں پر منشیات کی فروخت کو قابو میں کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔ اسی طرز پر سگریٹ اور تمبا کو نوشی کے خلاف بھی زبردست مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں کے آس پاس سگریٹ اور دیگر تمباکو اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد ہے اس کے باوجود بھی فروخت کا سلسلہ کئی مقامات پر برقرار ہے۔ پولیس کو چاہئے کہ ایسے مقامات کی نشاندہی کرے اور تمباکو اشیاء کی فروخت میں ملوث دکانداروں پر کارروائی کرتے ہوئے ان دکانوں کو بند کرادیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ریاست بھر میں جو بہتر فیصد اموات ہوتی ہیں وہ غیر متعدی امراض کے نتیجے میں ہوتی ہیں ان اموات میں تمباکو کے استعمال سے ہونے والی اموات کا حصہ بہت بڑا ہے۔ اس موقع پر میئر گنگامبیکے ،بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد ، پولیس کمشنر سنیل کمار ، بی بی ایم پی میں حکمران پارٹی کے لیڈر شیوراجو ، اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔