دیہی ترقیات اور پنچایت راج محکموں کے لیے ڈاٹا اینٹری آپریٹرس کے تقررات،کے لیے جاری کردہ نوٹیفیکیشن منسوخ کرنے سابق وزیر ویجناتھ پاٹل کامطالبہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th November 2017, 11:30 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ، 19؍ نومبر (ایس او نیوز) دیہی ترقیات اور پپنچایت راج محکموں میں ریاست کرناٹک کے ہر ایک گرام پنچایت میں ایک ڈاٹا انینٹری آپریٹر کی جائیدادیں قائم کرکے اس پر تقررات کئے جارہے ہیں لیکن اس معاملہ میں علاقہ حید رآباد کرناٹک علاقہ کے امیدواروں کو تحفظات دینے کے ضمن میں کوئی واضح ہدایت نہیں دی گئی ہے ۔ اس رویہ سے اس علاقہ کے امیدواروں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ حیدر آباد کرناٹک ہوراٹا سمیتی کے صدر و سابق وزیر مسٹر ویجناتھ پاٹل نے مذکورہ بیان دیتے ہوئے اپنے خوف اور اندیشوں کااظہارکیاہے ۔ آج اتورکی صبح یہاں شہر میں ایک صحافتی کانفرینس ے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ راست طورپرتقررات کرتے ہوئے 6022عہدہوں کو پر کرنے کے معاملہ میں ریاستی حکومت نے علاقہ حیدر آباد کرناٹک کونآظر انداز کردیاہے۔ اس لئے انھوں نے نوٹیفکیشن کو منسوخ کرکے نئے طور پر نوٹیفیکشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعلیٰ سدرامیا کو اس خصوص میں مکتوب روانہ کرکے جانکاری دی گئی ہے تاکہ کسی بھی صورت میں علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے امیدواروں کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملہ میں حکومت کو خصوصی توجہ دلائی جائے گی۔ مسٹر ویجناتھ پاٹل نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سدرامیا گرامین ابھی وردی اینڈ پنچایت رئ محکمہ جات کے چیف سیکریٹریز اور اعلیٰ عہدہ دارن کو موثر ہدایت دیں اور علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے امیدواروں کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو دور کریں ۔ انھوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ دو تین دنوں میں اگرہمارے اس مطالبہ کو حکومت تسلیم نہیں کرے گی تو اس صورت میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرناپڑے گا۔ اس موقع پر قائیدین ایم بی امبلگی،گرو شانت پٹہ ار اور دیگر موجودتھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...