منگلورو میں کانگریس پارٹی کا اجلاس۔ کینراپارلیمانی سیٹ پر امیدواری کے لئے دیشپانڈے کا نام سب سے آگے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th February 2019, 6:47 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو10؍فروری (ایس او نیوز) آئندہ چند مہینوں میں درپیش پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں متوقع امیدواراں کے نام پر غور کرنے کے لئے منگلورو ضلع کانگریس دفتر میں منعقد کیے گئے کانگریس پارٹی کے اجلاس میں ضلع شمالی کینرا کی سیٹ پر ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کو امیدوار بنانے کی حمایت کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ نظر آئی۔

کانگریسی پارٹی انتخابی معاملات کے ریاستی انچارج کانگریس جنرل سیکریٹری منیکم ٹاکور، سی پی وشواناتھ اور یوگیش گوڈاکی موجودگی میں منعقدہ اجلاس میں ضلع شمالی کینراسے جن پارٹی لیڈروں نے شرکت کی تھی ان میں زیادہ تعداد دیشپانڈے حامیوں کی دکھائی دی اور انہوں نے پارٹی کے اعلیٰ لیڈروں کے سامنے انہیں کا نام تجویز کیا۔کچھ لوگوں نے پرشانت دیشپانڈے اور بی کے ہری پرساد کا نام بھی پیش کیا۔اس کے علاوہ کچھ کانگریسی کارکنان نے سابق ایم ایل اے ستیش سائیل کا نام بھی لیا۔ جبکہ کانگریس سیوا دل کے آر ایچ نائک نے خود امیدوار بننے کی خواہش بھی جتائی۔

اس اجلاس میں یلاپور حلقے کے بلاک صدر ڈی ایس گاؤنکراور منڈگوڈ علاقے کے بلاک صدرروی کانت پاٹل غیر حاضر رہے۔اس سے ایک نتیجہ یہ نکالا جارہا ہے کہ یہ یلاپور کانگریسی اسمبلی رکن شیورام ہیبار کے حمایتی حلقے کی غیر حاضری ہے۔البتہ بنواسی کے بلاک صدرسی ایف نائک میٹنگ میں موجود رہے۔ منگلورو کے اس اجلاس میں کانگریس پارٹی سے چنے گئے ضلع پنچایت، تعلقہ پنچایت، ٹاؤن پنچایت اور دیگر بلدیاتی اداروں کے لئے منتخب شدہ اراکین ، بلاک اور ضلع کانگریس کمیٹیوں کے صدور اور سابقہ و موجودہ اراکین اسمبلی کو شرکت کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ بتایاجاتا ہے کہ ضلع شمالی کینرا سے 50سے زیادہ نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ایک موقع پر اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ضلع شمالی کینرا سے کسی نامدھاری امیدوار کو ہی ٹکٹ دیا جانا چاہیے۔

شرکائے اجلاس نے مرکزی نمائندوں پر واضح کیا کہ اگر ٹکٹ آر وی دیشپانڈے کو دی جاتی ہے تو سب سے اچھی بات ہے ، ورنہ بصورت دیگر امیدوار نامدھاری طبقے سے ہی ہونا چاہیے۔البتہ میٹنگ حاضر کچھ لیڈروں کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا گیا کہ دیشپانڈے کے نام پر غور کرنے کے بجائے براہ راست نامدھاری امیدوار کو ہی میدان میں اتارنا بہتر رہے گا۔

میٹنگ میں ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ضلع کانگریس صدر بھیمنّا نائک، سابق رکن اسمبلی ستیش سائیل، شاردا شیٹی اور دیگر کانگریسی لیڈران موجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...