ریاست کرناٹک میں22 دسمبر کو کابینہ توسیع 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th December 2018, 7:51 AM | ریاستی خبریں |

بیلگاوی ،19دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں ایچ کمار سوامی کی قیادت والے کابینہ میں توسیع 22 دسمبر کی جائے گی ۔ کابینہ میں توسیع نہ ہونے سے پارٹی کے اندر کافی عدم اطمینان کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ۔ کانگریس پارٹی اراکین نے یہاں’’سورن ودھان سودھ‘‘ میں ملاقات کی۔

واضح ہو کہ یہاں ریاستی اسمبلی کا سرمائی اجلاس چل رہا ہے۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے ، جب کابینہ کی توسیع سمیت کئی مسائل پر پارٹی کے اندر عدم اطمینان کی اطلاع ہے۔ پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران کئی ممبران اسمبلی نے تشویش ظاہر کی کہ مخلوط حکومت میں ترقی کا مسئلہ پرے ہوگیا ہے ۔

انہوں نے پارٹی قیادت سے اس مسئلے کو کانگریس جے ڈی ایس اتحاد رابطہ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران وزیر اعلی سے اس پرتبادلہ خیال کرنے کے لئے کہا۔ ممبران اسمبلی کا الزام ہے کہ ترقیاتی کاموں میں شمالی کرناٹک کو نظر انداز کیا گیا ہے اور اس علاقے کی کابینہ میں نمائندگی کی بھی کمی ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ حالیہ دنوں علاقہ سے آنے والے رکن کو قانون ساز کونسل کا چیئرمین نہیں بنایا گیا۔ کانگریس کے ایس آر پاٹل اور جنتا دل (ایس) کے با سوراج ہورٹی کو اس عہدے کا اہم دعویدار مانا جا رہا تھا؛ لیکن آخری وقت میں اس کے لئے پرتاپ چندر شیٹی کا نام منتخب ہوا۔ اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے کہا کہ ہم نے ممبران اسمبلی کو بتایا کہ ٹائم ٹیبل کے مطابق ہی کابینہ میں توسیع 22 دسمبر کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لیڈروں کا خیال ہے کہ کابینہ کی توسیع اور بورڈ اور کارپوریشنز کی تقرریوں میں شمالی کرناٹک کو ترجیح ملنی چاہئے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کابینہ میں ردوبدل ہوگا توان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے ۔ سابق وزیراعلیٰ سدارمیا سمیت ریاستی کانگریس کے رہنما اور ریاستی کانگریس سربراہ دنیش گڈ راؤ کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کے لیے 20 دسمبر کو دہلی جائیں گے اور وہاں کابینہ کی توسیع پر تبادلہ خیال کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...