کرناٹک : حکومت کی تشکیل پر غور، دو نائب وزرائے اعلی کا امکان ، جے ڈی ایس نے آگے بڑھایا مسلم نام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2018, 11:45 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو20مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرناٹک میں حکومت کی تشکیل کو لے کر جے ڈی ایس اور کانگریس کے درمیان تبادلہ خیال جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں میں وزارتوں کی تقسیم پر غو ر وخوض کیا گیا ۔ جے ڈی ایس لیڈر کمار سوامی بدھ کو وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ وہیں ذرائع کے مطابق کمار سوامی کے ساتھ کانگریس کے 17-20 وزرا جبکہ جے ڈی ایس کے 10 سے 13 وزرا حلف لے سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں نائب وزیر اعلی کے نام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں دو وزرائے اعلی بنائے جاسکتے ہیں۔ کانگریس کی طرف سے ریاستی صدر جی پرمیشور کے علاوہ ریاست میں گزشتہ دنوں ہوئی سیاسی رسہ کشی کے دوران پارٹی کے سنکٹ موچک رہے ڈی کے شیو کمار کا نام اس عہدہ کیلئے آگے بڑھایا جارہا ہے۔

وہیں جے ڈی ایس کسی مسلمان کو نائب وزیراعلیٰ بنانا چاہ رہی ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس لیڈر اور ریاست کے سب سے سینئر ممبر اسمبلی آر وی دیش پانڈے کو اسمبلی اسپیکر کا عہدہ بھی دیا جاسکتا ہے۔

اس درمیان کمار سوامی دہلی جاکر کانگریس صدر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے۔ کمار سوامی نے کہا کہ کل میں دہلی جارہاہوں ، میں راہل اور سونیا گاندھی جی سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ 24گھنٹوں میں اپنی اکثریت ثابت کردیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔