ریاستی کانگریس صدر دنیش گنڈو راؤ کا وزیر اعظم مودی پر حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th February 2019, 1:03 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے لوک سبھا انتخابات کے لئے کرناٹک میں بی جے پی کے انتخابی مہم کے آغاز کے کچھ گھنٹے پہلے کانگریس نے اتوار کو بی جے پی سے ریاست میں مخلوط حکومت کو گرانے کے بارے میں سوال کیا۔

ریاستی کانگریس صدر دنیش گڈو راؤ نے مودی کے سامنے کچھ سوالات رکھے اور ان سے جواب مانگا۔انہوں نے سوال کیاکہ آپ کا(مودی) مقبول نعرہ رہا ہے، نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا‘تب آپ نے کرناٹک میں اپنے پارٹی لیڈروں کو ممبران اسمبلی کی خرید فروخت کیوں کرنے دیا؟ کیا آپ اقتدار کے لئے غیر اخلاقی قدم اٹھانے کو تیار ہیں؟ انہوں نے سوال کیاکہ آپ اپنی پارٹی کے لیڈر (بی ایس) یدی یورپا کے سامنے آئے ایک آڈیو کلپ میں بیانات کو کس طرح مناسب ٹھہراتے ہیں جس میں یدیورپا نے ممبران اسمبلی کو پارٹی بدلنے کے لئے رقم کی پیشکش کی اور عدالتی نظام پر آپ نے غیر قانونی کنٹرول کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہاکہ براہ مہربانی ہبلی کے اپنے دورے کے دوران ان جائز سوالات کا جواب دیں۔ان سوالات کی نوعیت سیاسی نہیں ہے۔یہ عوامی اہمیت کے قابل زیرغور سوالات ہیں، خاص طور پر کرناٹک کے لوگوں کے لئے۔

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے جمعہ کو ایک آڈیو کلپ جاری کیا تھا جس میں یدی یورپا مبینہ طور پر جدیس ممبر اسمبلی ناگنگوڈا کو ان کے بیٹے کے ذریعے لبھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔حالانکہ صوبہ بی جے پی لیڈر یدی یورپا نے آڈیو کلپ کو ’فرضی‘ اور من گھڑت کہانی قرار دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...