کانگریس کارکنوں کو انتخابات کیلئے مستعد رہنے کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدرامیا کی تاکید

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd July 2017, 4:24 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔21؍ جولائی(ایس او  نیوز) ریاستی حکومت پچھلے چار سال کے دوران ریاست کی ترقی کیلئے جو کچھ کام کرچکی ہے اور آنے والے دنوں میں جو مکمل کرنا چاہتی ہے انہی کو بنیاد بناکر آنے والے اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے کیلئے کانگریس کارکن مستعد ہوجائیں۔ یہ بات آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے نئے عہدیداروں کے عہدے سنبھالنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی طرف سے یہ افواہیں عام کی جارہی ہیں کہ ریاستی اسمبلی انتخابات قبل از وقت کروائے جائیں گے۔ پارٹی کارکن اور عوام ان افواہوں پر ہرگز توجہ نہ دیں۔ انتخابات آئندہ اپریل میں ہی ہوں گے، اس سلسلے میں پارٹی اعلیٰ کمان کو بھی آگاہ کرایا جاچکا ہے۔ کے پی سی سی کیلئے بطور عہدیدار مقرر ہونے والے تمام پارٹی قائدین کو مبارکباد دیتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ انتخابات کے معاملہ میں بی جے پی عوام میں جو انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے پارٹی کے نئے عہدیداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس انتشار کو ختم کرنے کیلئے کام کریں اور پارٹی کو بنیادی سطحوں پر مضبوط کرنے کیلئے ابھی سے متحرک ہوجائیں۔

سدرامیا نے کہاکہ بی جے پی قائدین کے پاس ریاستی حکومت پر نکتہ چینی کرنے کوئی موضوع نہیں ہے، اسی لئے وہ فرقہ واریت اور ذات پات کی بنیاد پر سماج میں نفرت پھیلانے کے بیانات پر اتر آئی ہے۔ ذات پات اور مذہب کے نام پر سیاست کرنا بی جے پی کا وطیرہ رہا ہے۔ بی جے پی کی طرف سے سماج میں انتشار پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے سبھی کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔ جیسے جیسے انتخابات قریب آرہے ہیں بی جے پی کارکنوں کا جھوٹ پہلے بے قابو ہوا اور اب بے نقاب ہوتا جارہاہے۔ بی جے پی کی ان حرکتوں کے آگے کسی کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ ریاستی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہمہ وقت متحرک ہے اور اس کے منصوبوں پر کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرسکتا۔ پارٹی کیلئے جن عہدیداروں کو ذمہ داری سونپی گئی ہے انہیں حکومت کی کارکردگی عوام تک پہنچانے کا کام کرنے کے ساتھ پارٹی کو مضبوط کرنے کی جدوجہد بھی کرنی ہوگی۔

حکومت پر ہونے والی نکتہ چینیوں سے انہیں پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں ، اس کا جواب وہ خود موثر طور پر دیں گے۔تمام پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کی مشترکہ جدوجہد سے ایک بار پھر ریاست میں کانگریس کو اقتدار پر لایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اس موقع پر بی جے پی قائدین کو چیلنج کیا کہ پچھلے چار سال کے دوران ریاستی حکومت کی کارکردگی اور پچھلے تین سال کے دوران مرکز میں مودی حکومت کی کارکردگی ، ان تمام پر بحث کیلئے وہ منظر عام پر آئیں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ میعاد کے دوران بی جے پی نے ریاست کے دلتوں کیلئے کچھ نہیں کیا،بلکہ ان پر مظالم کے کئی واقعات پیش آئے ، اب ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا دلتوں کے گھر جانے کا ناٹک کرتے ہیں اور وہاں جاکر بھی ان کے گھر کا کھانا کھانے کی بجائے ہوٹل سے منگوا کر کھاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی سماجی انصاف پر کبھی یقین نہیں رکھتی۔ ہمیشہ سے اس نے سماجی انصاف کا نعرہ لگاکر ناٹک کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے چار سال کے دوران ریاستی حکومت نے کیا کیا ہے اس کے بارے میں عوام کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ بی جے پی کے لوگ ریاست کی ترقی کیلئے کچھ کئے بغیر ہی واویلا مچارہے ہیں ، جبکہ پچھلے چار سال کے دوران حکومت نے کئی فلاحی اسکیمیں عوام کے مختلف طبقات کیلئے لاگو کئے ہیں، ان کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کی جانی چاہئے۔

ریاستی حکومت کی طرف سے مجوزہ اندراکینٹین کے معاملے میں بی جے پی کی طرف سے غیر ضروری رکاوٹیں کھڑی کرنے کی شکایت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ ریاستی حکومت نے صرف غریبوں کیلئے یہ اسکیم تیار کی ہے اس اسکیم کے تعلق سے جھوٹے الزامات برداشت نہیں کئے جائیں گے، اس موقع پر کرناٹک میں کانگریس امور کے انچارج ایم سی وینو گوپال ، کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور ، کاگذار صدور دنیش گنڈو راؤ ، ایس آر پاٹل، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری آسکر فرنانڈیز اور دیگر لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔