صوبائی پرچم کے موقف پر ریاستی حکومت قائم : کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے کیا اقدام کا بھرپور دفاع

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd July 2017, 4:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔21؍ جولائی(ایس او  نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے ریاست کیلئے علیحدہ پرچم اپنانے کے اقدام کا وزیراعلیٰ سدرامیا نے بھرپور دفاع کیا۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کنڑا اداروں ، دانشوروں اور دیگر ممتاز شخصیات کے مشوروں پر ریاستی حکومت نے صوبائی پرچم ترتیب دینے کمیٹی قائم کی ہے، اس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ دانشوروں اور کنڑا نواز تنظیموں کی طرف سے ریاستی حکومت سے اصرار کیا جارہا تھاکہ علیحدہ کنڑا پرچم اپنانے کیلئے پہل کی جائے۔ اس سے پہلے اے آئی سی سی جنرل سکریٹری وینو گوپال اور کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے وزیر اعلیٰ سدرامیا کو مشورہ دیا کہ انتخابی سال میں صوبائی پرچم کے معاملے میں غور وخوض کے بعد فیصلہ لیا جائے۔ اس سلسلے میں کسی بھی طرح کے تنازعہ کو پارٹی کی ساکھ پر اثر انداز نہ ہونے دیا جائے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی پرچم کے معاملہ میں بی جے پی غیر ضروری تنازعہ کھڑا کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے دور اقتدار میں بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا، لیکن اس وقت کی ریاستی حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی ، موجودہ حکومت نے اس مقصد کیلئے ایک کمیٹی بٹھادی ہے۔ یاد رہے کہ ریاست کے علیحدہ پرچم کے معاملے میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کے موقف کے برعکس اے آئی سی سی صدر سونیا گاندھی نے مشورہ دیا تھاکہ علیحدہ صوبائی پرچم کے منصوبے کو فی الوقت پس پشت ڈالا جائے، تاہم وزیر اعلیٰ نے اس مشورہ کو نظر انداز کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریاستی حکومت کرناٹک کے علیحدہ صوبائی پرچم کو اپنانے کے منصوبے پر پوری طرح مستحکم ہے، اس میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں ہوگی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔