لیجسلیچر اجلاس کے متعلق کانگریس اراکین کی بے توجہی پر سدرامیا برہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th November 2017, 11:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍نومبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) بلگاوی کے سورنا سودھا میں جاری لیجسلیچر اجلاس میں بعض کانگریس اراکین اسمبلی وکونسل کی عدم توجہی پر آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کانگریس لیجسلیچر پارٹی میں انہیں آڑ ے ہاتھوں لیا اور تاکید کی کہ کارروائیوں میں وہ متحرک ہوکر حصہ لیں۔آج صبح سورنا سودھا میں منعقدہ سی ایل پی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ اسمبلی اجلاس جس وقت چل رہا ہے اس وقت اراکین اسمبلی کو کوئی اور کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہیں کارروائیوں میں پورے طور پر حصہ لینا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ کارروائیوں میں شرکت کی بجائے اراکین اسمبلی نے اگر لاپرواہی کا رویہ اپنایا تو وہ ٹھیک نہیں ہے۔ ایسے مرحلے میں جبکہ مختلف امور پر اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو بدنام کرنا چاہتی ہیں توکانگریس کے سبھی اراکین اسمبلی کو ایوان میں موجود رہ کر اس پروپگنڈہ کا جواب دیناچاہئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ غالباً بلگاوی کا یہ لیجسلیچر اجلاس موجودہ حکومت کا آخری اجلاس ہوسکتاہے۔ سیاسی امور پر کئی اہم اعلانات اس اجلاس میں ہوسکتے ہیں۔ ایسے میں سبھی اراکین کا موجود رہنا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیرترقیات بنگلور کے جے جارج کے معاملے میں بی جے پی گندی سیاست پر اتر آئی ہے۔ مرکز اور ریاست کے متعدد بی جے پی قائدین پر بے شمار مقدمے ہیں۔ کانگریس کو چاہئے کہ ان مقدمات کی جانکاری عوام کے سامنے لائیں اور بی جے پی کے دہرے معیار کو بے نقاب کریں۔ میٹنگ میں کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور اور سبھی اراکین اسمبلی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔