انتیا کمار سوامی وزیراعلیٰ کمار سوامی سے زیادہ امیر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th October 2018, 10:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو17؍اکتوبر (ایس او نیوز) انیتاکمار سوامی اپنے شوہر وزیراعلیٰ کمار سوامی سے زیادہ امیر ہیں ۔ پیر کو رام نگرم اسمبلی حلقے ضمنی انتخابات کے لئے امید وار ی پرچہ داخل کرتے وقت انہوں نے ڈکلیر کیا کہ ان کے پاس کل 124کروڑ روپئے اثاثہ جات ہیں جن میں ایک ہارلی دیوڈسن بائک اور ویانٹی وین بھی شامل ہیں۔ ان کے مقابلے میں وزیراعلیٰ کمار سوامی کے پاس 42.9 کروڑ روپئے کے اثاثے ہیں۔ انتخابی کمیشن کو فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق انیتاکمار سوامی کے پاس کل42.35 لاکھ روپئے نقدی ہے جب کہ وزیراعلیٰ کے پاس 12.34لاکھ روپئے نقدی کی اطلاع ہے۔ انیتاکمارسوامی نے حلف نامہ میں بتایا ہے کہ مختلف کوآپریٹیو بینکس میں ان کے ڈپازٹ کھاتوں میں 1.90کروڑ روپئے رقم جمع ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف بینکوں اور شہر میں 68.75 روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے یہ بتایا ہے کہ مختلف افراد اور اداروں کو 17.60 کروڑ روپئے قرض دیا ہے۔ انیتا نے بتایا ہے کہ ان کے پاس ایک ہارلی ڈیوڈسن بائک ہے جس کی قیمت 8.29لاکھ روپئے ہے جب کہ ویانٹی وین کی قیمت 20؍لاکھ روپئے ہے۔ انتیاکمار سوامی کے نام دوگاڑیاں میں حیرت کی بات ہے کہ وزیراعلیٰ کمار سوامی کے نام کوئی گاڑی رجسٹرڈ نہیں ہے۔ حلف نامہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کمار سوامی کے نام بڑدی کے ایک گاؤں میں زرعی زمین اور جے پی نگر میں بنگلہ ہے جن کی قیمت 35.10 کروڑ روپئے ہے۔ حلف نامہ کے مطابق انیتا کمار سوامی نے مختلف ذرائع سے 93.39کروڑ قرض لیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ کمار سوامی کا کل قرض 2.94کروڑ روپئے ہے۔ انیتاکمار سوامی نے اپنے شوہرا ور بیٹے کے لئے مختلف ذرائع سے قرض حاصل کیا۔ انیتا نے سال 2017-18میں کل آمدنی 76.35لاکھ روپئے ظاہر کی ہے جب کہ ان کے شوہر کی آمدنی اس دوران 15؍لاکھ روپئے رہی جس میں زراعت سے 12.46لاکھ روپئے اوردیگر آمدنی 3.06لاکھ روپئے شامل ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔