کرناٹکا کے وزیراعلیٰ کماراسوامی کا بیدر دورہ؛ بینک سے قرضہ بھرنے کی نوٹس موصول ہونے پر کسانوں سے کی خودکشی نہ کرنے کی درخواست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th November 2018, 10:26 PM | ریاستی خبریں |

بیدر۔17؍نومبر۔(محمدامین نواز/ایس او نیوز) بیدر شہر کے نہرو اسٹیڈیم میں کرناٹک کے وزیراعلیٰ  ایچ ڈی کمارا سوامی نے کرناٹک اسٹیٹ کوآپریٹیو فیڈریشن و دیگر کوآپریٹیو اداروں کے اشتراک سے منعقدہ آل انڈیا کوآپریٹیو ہفتہ 2018ء پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے افتتاحی خطا ب میں کسانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ قومیائے بنکوں کی طرف سے اگر اُنہیں  نوٹس جاری کی جاتی ہے تو  اُنہیں  خوفزدہ ہوکر خودکشی کا انتہائی قدم اُٹھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

کماراسوامی  نے کہا کہ ہماری حکومت نے اس وقت 45ہزار کروڑ روپیے قرضہ معاف کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں‘بعض لوگ شک و شبہات میں مبتلا ہیں کہ حکومت اتنی رقم کہاں سے لائے گی۔لیکن کسی بھی وجہ سے کسانوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انھو ں نے کہا کہ ریاستی حکومت شمالی کرناٹک خاص کر حیدرآباد کرناٹک کی ترقی کیلئے فکرمند ہے اور پابند بھی ہے۔انھو ں نے کہا کہ آنے والے بجٹ سے پہلے کسانوں کے قرض کی معافی رقومات کی ادائیگی ہوجائے گی۔کسانوں کے قرض معافی رقم ادا کرنے 4سال کا وقت حاصل ہے ۔انھوں نے ا س بات پر زور دے کر کہا کہ بیدر کے کارنجہ پراجیکٹ کے متاثرین کے مسائل کے تعلق سے سمجھ میں نہیں آرہا ہے وہ کسانوں کو بنگلور طلب کرکے اس ضمن میں مثبت بات کریں گے۔

کماراسوامی نے کہا کہ زمین سے محروم کسانوں کو آج تک بازآبادکاری فراہم نہیں کی گئی ہے ۔کئی سال سے متاثرین احتجاج کررہے ہیں ۔کارنجہ متاثرین کے ساتھ انصاف کرنے حکومت پابندہے اس مسئلہ کو حل کرنے سال اور مہینوں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ہماری حکومت جلد ہی اس مسئلہ کا حل تلاش کرے گی۔انھو ں نے کہا کہ راستوں پر کاروبار کرنے والوں کیلئے خصوصی اسکیم ’’بڑدرا بندھو اسکیم‘‘ شروع کی جارہی ہے۔10ہزار روپیے تک بلا سودی قرض دیا جائے گا۔

اس موقع پر بیدر ضلع انچارج منسٹر بنڈپا قاسم پور نے بھی خطاب کیا۔ مسٹر راج شیکھرپاٹل ہمناآباد ریاستی وزیربرائے کان کنی و ارضیات نے کوآپریٹیو پرچم کشائی کی رسم انجام دی اور خطاب کیا۔ریاستی وزیربرائے مویشی پالن مسٹر وینکٹ راؤ ناڈ گوڑا نے کوآپریٹیو ہفتہ وار کے خصوصی شمارے کی رسم اجرائی انجام دی۔ بھالکی کے رکن اسمبلی و سابق ریاستی وزیر مسٹر ایشور کھنڈرے نے بھی خطاب کیا۔

پروگرام میں بیدر کے رکن پارلیمنٹ مسٹر بھگونت کھوبا‘ارکانِ اسمبلی محمد رحیم خان حلقہ اسمبلی بیدر ‘مسٹر پربھو راؤ چوہان حلقہ اسمبلی اوراد‘ارکانِ قانون ساز کونسل مسٹر اروند کمار ارلی ‘ڈاکٹر چند رشیکھر پاٹل ‘بیدر ضلع پنچایت کی صدر شریمتی بھارت بائی سیریکار‘مجلسِ بلدیہ بیدر کی چیر پرسن شریمتی شالنی راجو چنتا منی‘ڈسی سی بنک و کارنجہ کوآپریٹیو شوگرفیکٹری کے صدر مسٹر اوما کانت ناگمارپلی‘ڈی سی سی بنک کے نائب صدر بھیم راؤ پاٹل‘بیدر کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایچ آر مہادیو ‘مہانتش بیڑگی چیف ایکزیکٹیو آفییسر بیدر ضلع پنچایت‘بیدر کے ایس پی مسٹر ٹی سریدھر کے علاوہ مُختلف کوآپریٹیو سوسائٹیز کے صدور و عہدیداران موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...