احتجاج ختم کرنے آنگن واڑی ورکرس سے وزیراعلی کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 22nd March 2017, 10:00 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:22/مارچ (ایس اؤ نیوز)کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے خاتون آنگن واڑی اور اسسٹنٹس سے اپیل کی کہ وہ تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر فائدوں پر تین دن سے جاری احتجاج سے دستبرداری اختیار کریں۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت آنگن واڑی ورکرس کی ضروریات کے تئیں ہمدردی رکھتی ہے او راپنے حدود میں ہر ممکن کوشش کررہی ہے تاکہ ان کو بہتر اعزازیہ حاصل ہو۔ تاہم مرکزی حکومت نے آئی سی ڈی ایس اسکیم کے لئے الاٹ رقم میں کمی کردی ہے جس سے ریاست شدید طور پر متاثر ہوئی۔ ریاستی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے 19اپریل کو آنگن واڑی ورکرس یونین کے لیڈروں کی میٹنگ طلب کی کیو ں کہ ننجن گڑ اور گنڈلو پیٹ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخاب کے پیش نظر ریاست میں ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔آنگن واڑی ورکرس فریڈم پارک پر پیر سے احتجاج کررہے ہیں اور 24گھنٹے احتجاج کے دوران وہ سڑکوں پر سورہے ہیں۔ انہوں نے 7000روپے کے برخلاف 10ہزار روپے اقل ترین اجرت کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی ماہانہ تنخواہ کے علاوہ دیگر فائدے پہنچانے پر بھی زور دیا۔ جے ڈی ایس کے ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آنگن واڑی ورکرس کے مطالبات پر فوری غور کریں۔ یہ ا رکان ایوان کے وسط میں پہنچ گئے اور نعرے بازی کی۔ اپوزیشن لیڈر جگدیش شٹر نے کہا کہ 16ہزار خاتون ورکرس اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ چلچلاتی دھوپ میں وقت گزاررہے ہیں۔ یہ بیت الخلاوں ' پینے کے پانی اور غذا کی کمی کے سبب شدید مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر اقدامات کرے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ حکومت نے فوری حل طلب مسائل حل کئے اور آنگن واڑی کے ورکرس کا مسئلہ ایک مسئلہ نہیں ہے۔ اس نے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ورکرس کو درپیش مسائل حل کئے۔ بلدی ورکرس کو دوپہر کا گرم کھانا سپلائی کرنے ' خشک سالی اور دیگر سے متاثرہ کسانوں کو قرض کی معافی بھی کی۔ فوری طور پر اس مسئلہ پر فیصلہ کرنا حکومت کے لئے مشکل ہے۔اس کو کچھ وقت درکار ہے۔ انہو ں نے جے ڈی ایس ارکان سے یہ بات کہی جنہو ں نے بعدازاں اپنے دھرنے سے دستبرداری اختیار کی۔ اسی دوران قانون ساز کونسل میں لیڈر و وزیر داخلہ پرمیشور نے کہا کہ حکومت آنگن واڑی ورکرس کے مسائل کے حل کی کوشش کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...