کرناٹکا میں جائیدادوں کے رجسٹریشن کے لئے کاویری آن لائن نظام شروع؛ پیشگی تاریخ ملنا بھی اب ممکن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th November 2018, 12:43 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍نومبر (ایس او نیوز) شہریوں کے لئے اہم خدمات آسان بنانے کے مقصد سے حکومت کرناٹک نے آج دستاویزات ورجسٹریشن کا آن لائن ایپ کا اجراء کیا ہے ۔اس سرویس کے شروع ہونے سے نہ صرف دستاویزات کا رجسٹریشن آن لائن ہوجاتا ہے بلکہ رجسٹریشن کے بعد دستاویزات بھی جلد دستیاب ہوجاتے ہیں۔

محکمہ اسٹامپس اور رجسٹریشن نے ’’کاویری آن لائن سرویس‘‘ کے نام سے اس خدمت کو ترتیب دیا ہے ۔تاکہ شہریوں کی اہم خدمات جیسے جائیداد، گروی، لیز، پاور آف اٹارنی اور شادیوں وغیرہ کارجسٹریشن آن لائن ہوجائے اور رجسٹریشن شدہ دستاویزات بھی آسانی سے مل جائیں ۔ ان سرویس سے منسلک افسروں کے مطابق رجسٹریشن سے متعلق تمام خدمات اس پورٹل میں دستیاب ہوں گی۔وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے آج وزیر برائے مالگزاری آر وی دیش پانڈے اور انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن اینڈ کمشنر آف اسٹامپس کے وی ترلوک چندرا کی موجودگی میں ریاست کے سکریٹریٹ ودھان سودھا میں اس سرویس کا اجراء کیا۔ان خدمات کے تحت دستیاب سرویس کی تفصیل بتاتے ہوئے متعلقہ افسروں نے کہا کہ اس سرویس کے شروع ہونے سے جائیداد کی اینکمرنس سرٹی فکیٹ ( ای سی ) اور جائیداد کے رجسٹرڈ دستاویزات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اگر کسی کو یہ دستاویزات صرف معائنہ کے لئے درکارہیں تو وہ شخص آن لائن تفصیلات فراہم کرکے بہ آسانی جانکاری حاصل کرسکتا ہے ۔ان سرٹی فکیٹوں کو حاصل کرنے شہری آن لائن عرضی بھی داخل کرسکتے ہیں ۔ مقررہ فیس کی ادائے گی پر مختلف دستاویزات آن لائن حاصل بھی کی جاسکتی ہیں ۔

دفتر کے چکر سے آزادی: اس آن لائن سرویس میں جائیداد کی قدر وقیمت اور اسٹامپ ڈیوٹی کا حساب کتاب پری۔رجسٹریشن ڈاٹا جس کی مدد سے شہریوں کو آن لائن رجسٹریشن کروانے میں مدد ملے گی ، دستیاب ہوگا۔جائیداد کے رجسٹریشن اور جائیداد سے متعلق دیگر دستاویزات حاصل کرنے سب رجسٹرار کا وقت طلب کرنے اور بار بار ان دفتروں کے چکر کاٹنے سے اب چھٹکارا مل جائے گا۔ان خدمات میں سب رجسٹرار کے دفتروں کو کھوجنے میں بھی مدد ملے گی کہ کونسا دفتر کہاں ہے ؟ زرعی قرضوں سے متعلق حلف نامے داخل کرنے میں بھی اس سرویس سے مدد ملے گی۔

مولیا موبائل ایپ: وزیراعلیٰ کمارسوامی نے آج مولیا موبائل ایپ کا بھی اجراء کیا۔اس ایپ کی مدد سے شہریوں کو کسی بھی جائیداد کی سرکاری قیمت معلوم کرنے میں مدد ملے گی۔اس ایپ کے ذریعہ آن لائن ای اسٹامپ پیپر بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ اس آن لائن سرویس کے اجراء کے بعد کمارسوامی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات آسانی سے دستیاب ہوں ، یہی مخلوط حکومت کا مقصد ہے ۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے مختلف سرکاری خدمات کو آسان بنانے کی جانب حکومت کا یہ ایک قدم ہے ۔دیش پانڈے نے بتایا کہ ان خدمات کے تحت دو سرویس پری۔رجسٹریشن ڈاٹا اینٹری اور دستاویزات کے رجسٹریشن کے لئے وقت کی بکنگ آج ہی سے دستیاب ہوگی۔ فی الحال اس سرویس سے بی بی ایم پی کی حدود میں آنے والے 43سب رجسٹرار دفتروں کو جوڑا گیا ہے ۔دھیرے دھیرے اس سرویس کی پوری ریاست میں توسیع کی جائے گی۔ جائیداد کے رجسٹریشن کے علاوہ دیگر خدمات ریاست بھر میں آج ہی سے دستیاب ہوں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔