مندرمیں دئے گئے زہریلے پرساد سے ہلاکت کا معاملہ: پانچ گرفتار ، کلیدی ملزم مندر کے پجاری نے کیا ،زہر ملانے کا اعتراف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th December 2018, 9:28 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔19؍دسمبر(ایس او  نیوز) چامراج نگر کے ہانور تعلقہ میں آنے والے سلواڈی دیہات کے مارما مندر میں زہر آلود پرساد کی تقسیم دن بہ دن ایک نیا رخ اختیار کرتی جارہی ہے۔ اس مندر کے بڑے پجاری ڈوڈیا نے آج پولیس کی پوچھ تاچھ کے دوران مندر میں دئے جانے والے کھانے کے پرساد میں زہر ملانے کا اعتراف کرلیا ہے۔

تملناڈو کا متوطن ڈوڈیا پچھلے چند دنوں سے پولیس کی تحویل میں تھا ، پوچھ تاچھ کے دوران اس نے بتایا کہ مندر کے سب سے بڑے پجاری کو بدنام کرنے اور پیسے کے لالچ میں اس نے یہ حرکت کی تھی۔ اس نے یہ بھی کہاکہ پرساد میں زہر ملانے کے بعد اس نے یہ افواہ پھیلانے کی بھی کوشش کی کہ مندر کے قریب گوپور کی تعمیر سے اس مندر کی دیوی ناراض ہے اسی لئے پرساد میں زہر مل گیا ہے۔

پولیس کو پہلے ہی سے اس کی باتوں پر شبہ تھا ۔ سختی سے جب پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے نہ صرف اپنی حرکت بیان کی بلکہ اس کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی اگل دیا۔ اس نے بتایاکہ اس کا ساتھ پٹ سوامی نامی ایک ملزم نے دیا۔ اور مندر کے چھوٹے پجاری کی ملی بھگت سے یہ کام انجام دیا گیا۔ پٹ سوامی نامی ملزم جانتا تھاکہ پرساد میں زہر ملایا گیا ہے اس کے باوجود بھی اس نے یہ پرساد اپنی معذور بچی کو کھلا دیا تاکہ کسی کو اس پر شک نہ آئے ، پرساد خوردنی کے سبب اس بچی کی بھی موت ہوگئی۔ بتایاجاتاہے کہ اس سارے معاملے میں ملوث ملزمین کی نظریں مندر میں جمع بھاری رقم پر تھی۔ مندر کے ٹرسٹی چنپا ، اکاؤنٹ افسر مادیش اور اس کی بیوی امبیکا نے مل کر مندر کی آمدنی ہڑپنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ساتھ ہی پرساد میں زہر ملاکر اپنے دشمنوں سے انتقام بھی لیناچاہا۔ امبیکا سے پوچھ تاچھ کے دوران دی گئی اطلاع پر پولیس نے مندر کے چھوٹے پجاری کو کل رات حراست میں لے لیا اور نامعلوم جگہ پر اس سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ حالانکہ اس پجاری کی حمایت میں دیہات کے لوگ جمع ہوگئے ، لیکن پولیس نے جب حقائق پیش کئے تو وہ سب بھی اس کے خلاف ہوگئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

کرناٹک میں 26 اپریل اور 7 مئی کو 2 مرحلوں میں ہوگی پولنگ

کرنا ٹک  میں 2 مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن آف  انڈیا ( ای سی آئی) نے ہفتہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ کرنا  ٹک میں 28 سیٹوں کے لیے دووٹنگ  دو مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو ہونے والی ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے کانگریس کی 15 گارنٹیوں کو بتایا انتہائی اہم

لوک سبھا انتخاب 2024 کا اعلان ہو چکا ہے اور سبھی پارٹیوں کی سرگرمیاں اب مزید بڑھنے والی ہیں۔ حالانکہ پہلے سے ہی سبھی سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں زور و شور سے مصروف ہیں۔  لوک سبھا انتخاب کا شیڈول جاری ہونے سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس کیا جس ...

ایشورپا کے بیٹے کو نہیں ملی بی جے پی کی ٹکٹ؛ بغاوت کا اعلان؛ آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے لڑیں گے شیموگہ حلقے سے الیکشن

اپنے  بیٹے کو بی جے پی کی ٹکٹ نہ دینے اور  یڈی یورپا کے بیتے کو شموگہ کی ٹکٹ دینے پر ناراض  بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ایشورپّا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد اُمیدوار کے طور پر شموگہ حلقے سے الیکشن لڑیں گے  اور  سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپّا ا کے فرزند بی وائی ...

کرناٹک: پی یو سی امتحان میں طلبہ کو 'گریس مارکس' نہیں ملیں گے ۔ ایگزامنیشن بورڈ کی وضاحت

پی یو سی بورڈ کے امتحان میں فیزکس کے پیپر میں طلبہ کو گریس مارکس دینے کا جو سرکیولر وائرل ہوا ہے اس کے تعلق سے پی یو سی بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ یہ ایک جعلی سرکیولر ہے اور ایسا کوئی فیصلہ بورڈ نے نہیں کیا ہے ۔ 

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، 17 سالہ لڑکی کے جنسی استحصال کا الزام

خود کو ملک کی سب سے ’سنسکاری‘ پارٹی کہنے والی بی جے پی کے لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے خلاف پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک 17 سالہ بچی کی والدہ کی شکایت کی بنیاد پر درج ہوا ہے۔ متاثرہ کی ماں نے الزام لگایا ہے کہ رواں سال 2 فروری ...