کرناٹک کابینہ میں توسیع کی تیاریاں زوروں پر؛ وزارت کی دعویداری پر کانگریس اور جنتادل (ایس) میں رسہ کشی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd June 2018, 10:57 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍جون(ایس اونیوز) ریاست کرناٹک کی مخلوط حکومت میں کابینہ کی تشکیل 6؍ جون کی دوپہر دوبجے طے کی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی وزارت کی دعویداری کرتے ہوئے کانگریس اور جنتادل (ایس) میں رسہ کشی کا دور شدت اختیار کرگیا ہے۔ جنتادل (ایس) کے اراکین اسمبلی وزارت کے لئے پارٹی سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا کے گھر کا چکر کاٹ رہے ہیں تو دوسری طرف کانگریس میں وزارت کے دعویدار اے آئی سی سی جنرل سکریٹری وینو گوپال اور دہلی میں دیگر لیڈروں سے ربط میں ہیں۔

وینو گوپال کل وزارت کے متعلق اے آئی سی سی صدر راہل گاندھی سے تبادلۂ خیال کریں گے اور اس کے بعد وزارت کی فہرست کو قطعیت دی جائے گی۔ دورۂ امریکہ پر روانہ راہل گاندھی آج رات ہندوستان واپس ہوجائیں گے۔ اس کے بعد کل صبح وینو گوپال ان سے ملاقات کرکے قلمدانوں کی تقسیم پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

جنتادل (ایس) اور کانگریس کے ساتھ آزاد اراکین اسمبلی ناگیش ، آر شنکر اور بی ایس پی کے مہیش کی بحیثیت وزیر حلف برداری یقینی مانی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ جنتادل (ایس) سے ایچ ڈی ریونا ، ایچ وشواناتھ، بسوراج ہوراٹی ، بی ایم فاروق، سی ایس پٹ راجو ، جی ٹی دیوے گوڈا ، بنڈپا قاسم پور ، اے ٹی رام سوامی وغیرہ بحیثیت وزیر حلف لے سکتے ہیں۔

کانگریس میں وزارت کے دعویداروں کی فہرست کافی طویل ہے۔ ان میں ڈی کے شیوکمار، آر وی دیش پانڈے، ایم بی پاٹل، روشن بیگ ، کے جے جارج ، کرشنا بائرے گوڈا، تنویر سیٹھ، پریانک کھرگے ، ایس آر پاٹل ، دنیش گنڈو راؤ ، ستیش جارکی ہولی ، شیوانند پاٹل، امرے گوڈا بیا پورا ، لکشمی ہبالکر ، اجئے سنگھ، یشونت راؤ پاٹل، پٹ رنگا شٹی ، ڈاکٹر سدھا کر اور دیگر وزارت کے لئے مسلسل جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...