کرناٹک کابینہ کی توسیع 22 دسمبر کو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th December 2018, 9:08 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،06؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی 22 دسمبر کو اپنے 26 رکنی کابینہ میں توسیع کریں گے اور کانگریس کے چھ اور اپنے جنتا دل سیکولر (جدیس) کے دو وزراء کو کابینہ میں شامل کریں گے۔ کابینہ میں توسیع نہیں ہونے سے عدم اطمینان بڑھ رہا تھا۔ایسے میں کابینہ کی توسیع شک وشبہات کو ختم کرتے ہوئے حکمراں اتحاد کے دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹی نے بدھ کو سابق وزیر اعلی اور سینئر کانگریس لیڈر سدھرمیا کی قیادت میں ملاقات کی اور تاریخ طے کی۔رابطہ کمیٹی کی دو گھنٹے تک جاری رہی ملاقات کے بعد سددھرمیا نے بتایا کہ یہ تاریخ کانگریس صدر راہل گاندھی اور جدیس سربراہ ایچ ڈی دیوگوڑا کے ساتھ مشورہ کرنے کے بعد طے کی گئی ہے۔ کمیٹی نے اسی دن اتحاد کے ممبران اسمبلی کو مختلف سرکاری بورڈز اور کارپوریشنز کا صدر مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔حکمراں اتحاد اور خاص طور پر کانگریس کے ممبران اسمبلی کے درمیان کابینہ کی توسیع کو لے کر باتیں بڑھتی جا رہی تھی۔کچھ ممبران اسمبلی نے تو تاخیر پر کھل کر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔کمارسوامی کابینہ کی یہ دوسری توسیع ہوگیا۔کانگریس اور جدیس نے اسمبلی انتخابات مینڈیٹ آنے کے بعد آپس میں ہاتھ ملایا تھا۔مئی میں ان کا اتحاد اقتدار میں آیا۔پہلی کابینہ توسیع جون میں ہوئی تھی۔ دوسری کابینہ توسیع اکتوبر میں متوقع تھی لیکن وہ ملتوی ہوگئی۔ سددھرمیا نے کہا کہ کابینہ توسیع نو دسمبر کو کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی لیکن اس کے اگلے ہی دن اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کی وجہ سے اس کوملتوی کر دیا تھا۔اب یہ کام 22 دسمبر کو ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...