کابینہ میں توسیع کے معاملے پر کانگریس جے ڈی ایس اتفاق، وزیرخزانہ جنتادل (ایس) کے پاس رہے گا،وزیر داخلہ ، توانائی اور صحت کانگریس کے پاس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th May 2018, 11:33 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍مئی(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے کہا ہے کہ ریاستی کابینہ کی تشکیل کے معاملے میں کانگریس اور جنتادل (ایس) قیادت میں مفاہمت ہوچکی ہے، ایک دو دنوں میں ریاستی کابینہ کی تشکیل ہوجائے گی۔ بتایاجاتا ہے کہ اہم قلمدانوں کی تقسیم کے معاملے میں بھی کانگریس اور جنتادل (ایس) میں اتفاق ہوچکا ہے، کل دہلی میں وزیراعلیٰ کمار سوامی اور کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد اور اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال کے درمیان ہوئی ملاقات کے موقع پر اہم قلمدانوں کی تقسیم پر اتفاق ہوچکا ہے۔ اس فارمولے کے مطابق اگر وزیراعلیٰ کمار سوامی آگے بڑھیں گے تو امکان ہے کہ جمعرات کے روز ریاستی کابینہ میں توسیع کردی جائے۔ فی الوقت جو مفاہمت ہوئی ہے اس کے مطابق جنتادل (ایس) کے حصے میں خزانہ ، تعمیرات عامہ، محصولات، بنیادی وثانوی تعلیمات، مزراعی ،مویشی پالن جیسے محکمے آئے ہیں، جبکہ کانگریس میں نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشورکو داخلہ کا قلمدان دیا جاسکتا ہے۔ توانائی کا قلمدان سینئر کانگریس رہنما ڈی کے شیوکمار کے حصے میں جاسکتاہے اس کے علاوہ کانگریس کو شہری ترقیات، صحت ، میڈیکل ایجوکیشن، ایکسائز ، کانکنی ، اعلیٰ تعلیمات اور کوآپریٹیو کے قلمدان مل سکتے ہیں۔ کمار سوامی کی طرف سے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے تقریباً ایک ہفتے بعد ریاستی کابینہ کی توسیع ہونے جارہی ہے وہ اس لئے کہ قلمدانوں کے معاملے پر دونوں پارٹیوں کے درمیان اتفاق ہونہیں پایا تھا، اے آئی سی سی صدر راہل گاندھی سے بھی اس مسئلے پر بات چیت ہوئی تھی، فی الوقت وہ اپنی ماں سونیا گاندھی کے علاج کے سلسلے میں چار روزہ دورۂ امریکہ پر روانہ ہوچکے ہیں۔ روانگی سے قبل راہل گاندھی نے غلام نبی آزاد کو یہ اختیار دیاتھا کہ اس معاملے کو باہمی بات چیت کے ذریعے سلجھائیں،اب جبکہ کمار سوامی کی غلام نبی آزاد سے بات چیت ہوچکی ہے ۔ یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کابینہ میں توسیع کردی جائے گی۔ توسیع کے اس مرحلے میں علاقائی نمائندگی مختلف طبقات کے کامیاب اراکین کی بنیاد پر نمائندگی وغیرہ کو خاطر میں رکھا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...