برگشتہ کانگریسیوں کو اب بھی کابینہ میں توسیع کا یقین نہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th December 2018, 11:24 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو20؍دسمبر(ایس او نیوز) ریاست کے کانگریس قائدین کی طرف سے 22 دسمبر کو ریاستی کابینہ میں توسیع یقینی قرار دیتے ہوئے کئے گئے اعلان اور راج بھون میں کابینہ کی توسیع کے لئے تیاریوں کی شروعات کے باوجود اب بھی بیشتر کانگریس اراکین اسمبلی جو وزارت کے دعویدار ہیں انہیں یقین نہیں ہے کہ کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا نے حالانکہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی میں واضح طور پر کہا ہے کہ 22 دسمبر کو ہر حال میں کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ لیکن اس کے باوجود بھی اراکین اسمبلی کانگریس قیادت سے اب بھی ناراض نظر آرہے ہیں اور انہیں شبہ ہے کہ 22 دسمبر کو بھی وزارت میں توسیع کو دوبارہ ٹالا جاسکتاہ ے۔ حالانکہ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ریاستی سطح پر لیا گیا ہے لیکن اب بھی اعلیٰ کمان کی منظوری مل نہیں پائی ہے۔ ریاست کے کانگریس قائدین کل اس سلسلے میں صدر کانگریس راہل گاندھی سے ملاقات کرنے والے ہیں راہل گاندھی اس توسیع کو منظور کریں گے یا نہیں اس پر ابھی شکوک برقرار ہیں۔ ریاستی قائدین نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کابینہ میں توسیع راہل گاندھی کی منظوری پر ہی منحصر ہے۔ اگر انہوں نے منظورنہیں کیا تو کابینہ میں توسیع کو دوبارہ ٹالنے کاخدشہ برقرار ہے۔ کابینہ میں توسیع کے لئے ریاستی انتظامیہ کی طرف سے تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ راج بھون میں ہفتے کی شام پانچ بجے پروگرام بھی طے ہے، لیکن اس دوران سدرامیا اور کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ نے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ کانگریس اعلیٰ کمان کی منظوری کی بنیاد پر ہی توسیع ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔