کانگریس لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں شرکت کے لئے کمار سوامی آمادہ ،اراکین اسمبلی کی تمام شکایات کا ازالہ کرنے کی دی یقین دہانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st December 2018, 9:47 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔یکم دسمبر(ایس او  نیوز)کرناٹک  کابینہ کی توسیع میں کی جارہی تاخیر اور کانگریس اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی شکایات کا ازالہ کرنے اور  سبھی اراکین اسمبلی کی ہدایت کے مطابق ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانے کا تیقن دلانے کے لئے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کانگریس لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں شرکت اور اراکین اسمبلی سے راست تبادلۂ خیال پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

8دسمبر کو طلب کی گئی میٹنگ میں اراکین اسمبلی کی حکومت سے جو بھی شکایت ہے اسے نپٹانے کے لئے وزیر اعلیٰ خود پہل کریں گے اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی طے کیا جائے گا کہ حکمران اتحاد میں شامل کانگریس اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں میں کسی بھی طرح کا امتیاز ہونے نہیں دیا جائے گا۔

سی ایل پی اجلاس میں شرکت کی تصدیق آج خود وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کی اور کہاکہ اراکین اسمبلی کی جو بھی شکایات ہیں افسروں کی موجودگی میں فوری طور پر اس کا ازالہ کیا جائے گا اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ریاست کے کسی بھی حصے میں سیاسی اختلافات یا پارٹی کی بنیاد پر ترقیاتی کام رکنے نہ پائیں۔ 8دسمبر کو طلب کی گئی سی ایل پی میٹنگ میں خود شریک رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ سدرامیا سے انہوں نے خود گزارش کی تھی کہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی میں انہیں طلب کیا جائے تاکہ اراکین اسمبلی کے جو بھی مسائل ہوں ان پر کھل کر بحث کی جاسکے، اور ان مسائل کی یکسوئی کے لئے قدم اٹھائے جاسکیں۔

آج ودھان سودھا کے روبرو سابق وزیراعلیٰ آنجہانی کینگل ہنومنتیا کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی ایل پی اجلاس میں شرکت کے ذریعے اراکین اسمبلی کی شکایات جاننے کا موقع انہیں میسر آئے گا۔ اور ان شکایات سے واقفیت کے بعد ان کے ازالے کے لئے دیانتدارانہ کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ودھان سودھا کیمعمار کینگل ہنومنتیا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی سکریٹریٹ کی عمارت اتنی خوبصورت نہیں بنی۔ کینگل ہنومنتیا کا تعمیر کردہ ملک کا تاریخی ورثہ بن چکا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...