کابینہ میں جگہ نہیں ملنے کی وجہ سے کانگریس کے خیمہ میں اراکین اسمبلی کی ناراضگی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th June 2018, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )کرناٹک میں جنتادل(ایس) کے ساتھ اتحاد کے بعد مخلوط حکومت بنانے اور وزراء کے قلمدانوں کی تقسیم ہونے کے بعد بھی کانگریس کی مشکلات ختم ہونے کانام نہیں لے رہی ہیں ۔کمار سوامی حکومت کے کابینہ کی توسیع میں جگہ نہیں ملنے سے کانگریس کے کچھ قائدین کے ناراض ہونے کی خبر پر پارٹی کے سنئیر قائدمسٹرڈی کے شیو کمار نے کہا کہ ’’ کچھ قائدین اس سے ناراض تھے لیکن یہ مسئلہ کو حل کرلیا گیا ہے۔میں خود ان اراکین اسمبلی سے رابطہ میں ہوں ۔بی جے پی قائد بی ایس یدی یورپا کے اس دعویٰ پرکہ کانگریس اور جنتادل(ایس) کے کچھ قائدین ان کے رابطے میں ہیں اور وہ بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔اس پرمسٹر ڈی کے شیو کمار نے کہاکہ ’’یدی یورپا کو ہار قبول کرنا پڑا ہے ۔کرناٹک کے لوگوں نے انھیں انتخابات میں اپنی تائید نہیں دی ہے ۔اس درمیان کانگریس کے سنئیر لیڈر ایم بی پاٹل نے کمارسوامی کابینہ میں شامل کئے جانے کے مطالبہ کو لے کر آرہی خبروں کو غلط اور غیر ضروری بتایا ۔انھوں نے کہا کہ میں نے اس ضمن میں اپنے خیالات راہل گاندھی کو بتا دئیے ہیں اور انھوں نے میری باتوں کو سنجیدگی سے سماعت کی ہے۔مسٹر ایم بی پاٹل نے کہا کہ ممیں رکن اسمبلی کی حیثیت اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت کرکے خوش رہوں گا اوراس بات کا کوئی سوال ہی نہیں اُٹھتا کہ کوئی منتخب کانگریسی لیڈر ریاست میں پارٹی کو توڑنے کی کوشش کررہا ہے ۔انھو ں نے بی جے پی کے کسی لیڈر کے ذریعہ بی جے پی میں شامل ہونے کیلئے رابطہ کئے کجانے سے متعلق سوال کو مسترد کردیا ۔واضح رہے کہ مسٹرایم بی پاٹل کرناٹل میں لنگایتوں کے سب سے بڑے لیڈر ہیں۔ ایسی خبرآئی تھی کہ کمار سوامی کابینہ میں شامل نہیں کئے جانے سے ناراض ہیں۔ سدارامیا حکومت میں وزیرآبپاشی رہے مسٹ رایم بی پاٹل کی نظر ڈپٹی چیف منسٹر کے عہدہ پر تھی۔ذرائع کے مطابق اس بات کو لے کر انھوں نے پارٹی کے اند ربغاوت کی بگل بجا دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔