ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں اور کانگریس ،جے ڈی ایس کے اتحاد کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا:دیوے گوڑا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th October 2018, 11:11 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،8؍اکتوبر (ایس او نیوز)اے آئی سی سی کے صدر راہل گاندھی سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ لیکن کانگریس کے ریاستی نگراں کار کے سی وینو گوپال کے ساتھ ریاستی کابینہ کی توسیع کے سلسلہ میں بات چیت ہوئی ہے ۔ کابینہ کی توسیع اور بورڈوکارپوریشنوں کے صدور کی تقرری کامعاملہ جلد از جلد نمٹانے کی صلاح دی گئی ہے۔ یہ باتیں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دیوے گوڈا نے کہا کہ نئے قلمدانوں کی تقسیم، بورڈ اور کارپوریشنوں میں صدور ونائب صدور کی تقرری کی کارروائی مکمل کرنے کامشورہ دیا گیا ہے ۔ ریاستی اسمبلی اور لوک سبھا کے ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے کل ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے ۔ کانگریس اورجے ڈی ایس کے مابین اتحاد کے سلسلہ میں ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ اس کیلئے دو تین دن کا وقت درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منڈیا لوک سبھا حلقہ سمیت اب تک کسی بھی حلقہ کیلئے امیدوار کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ ایک دو دن کے بعد امیدواروں کی انتخابی کارروائی مکمل کرلی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...