اقلیتوں کی ترقی کے لئے مختص 400 کروڑ روپے چھین لئے گئے، بجٹ میں فراہم کی گئی رقم جاری کرنے سے محکمۂ مالیات کا انکار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th September 2018, 12:17 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 29؍ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے اقلیتی علاقوں کی ترقی کے لئے مختص فنڈ کو یکسر ختم کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری ایک سرکاری حکمنامے کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ اقلیتی طبقات کی آبادی پر مشتمل کالونیوں کی ترقی کے لئے 2017-18 کے بجٹ میں سابق وزیراعلیٰ سدرامیا نے 800 کروڑ روپیوں پر مشتمل ایک عملی منصوبے کا تعین کیا تھا۔ اس کے لئے بجٹ میں 400کروڑ روپے مہیا کرائے گئے تھے۔

منصوبے کے مطابق ہر اسمبلی حلقے میں آنے والے اقلیتی محلوں کی ترقی کے لئے 50لاکھ روپیوں کی رقم طے کی گئی تھی، اس سلسلے میں اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے حکومت نے کرناٹکا سلم کلیئرنس بورڈ کے ذریعے اقلیتی آبادی پر مشتمل جھونپڑ پٹیوں کی ترقی کے لئے 50کروڑ روپیوں کا گرانٹ مہیا کراتے ہوئے مختلف اضلاع میں 112کروڑ روپیوں کے گرانٹ سمیت جملہ 400کروڑ روپیوں کے اجراء کو منظوری دی تھی۔ تاہم حال ہی میں اس گرانٹ کے لئے فنڈ مہیا کرانے سے محکمۂ مالیات کے انکار کے سبب اقلیتوں کی فلاح کے لئے حکومت کی طرف سے منظور اسکیم تقریباً ختم ہوگئی۔ 27 ستمبر 2018 کو محکمۂ اقلیتی بہبود کی طرف سے جاری حکمنامے میں یہ واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اقلیتی کالونیوں کی ترقی کے لئے بجٹ میں جو اسکیم منظور کرتے ہوئے 400کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے یہ رقم اب واپس لی جاچکی ہے اسی لئے اقلیتی علاقوں کی ترقی کے لئے کوئی اسکیم حکومت کی طرف سے رائج نہیں ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔