ہمارے لئے اگلے انتخابات میں کرناٹک ہی برانڈ ہے، گجرات یا کسی اور ریاست کا ماڈل یہاں نہیں چلے گا: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 14th May 2017, 12:54 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:13/ مئی (ایس او نیوز) ریاست میں کانگریس حکومت کے چار سال کی تکمیل اور پانچویں سال میں داخلہ کے سلسلے میں آج چترادرگہ میں محکمہئ سماجی بہبود اور دیگر سرکاری محکموں کی طرف سے گورنمنٹ سائنس کالج میدان میں زبردست جلسہئ عام منعقد کیاگیا، جس میں وزیر اعلیٰ سدرامیا سمیت کابینہ کے تقریباً تمام وزراء نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں سدرامیا نے کہاکہ بی جے پی کی طرح کانگریس کیلئے حکمرانی کاماڈل گجرات نہیں،بلکہ کرناٹک میں کانگریس کیلئے حکمرانی کاماڈل کرناٹک ہی ہے۔ ریاست میں تمام طبقات، ذاتوں اور زبانوں سے وابستہ لوگوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے ان کی فلاح وبہبود میں مصروف ریاستی حکومت کیلئے آنے والے دنوں میں کرناٹک ہی برانڈ ہوگا۔ کرناٹک کو ترقی پرور روش پر اس حکومت نے آگے بڑھایا ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی اسی رفتار سے ترقی کو جاری رکھ کر انتخابات کا سامنا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھلے ہی اگلے انتخابات کانگریس پارٹی ان کی قیادت میں لڑے گی، لیکن پارٹی کی کامیابی کے بعد وزیراعلیٰ کون ہوگا یہ فیصلہ نومنتخب اراکین اسمبلی کریں گے، کیونکہ ہمیشہ سے انہوں نے جمہوریت پر یقین کیا ہے، کسی بھی مرحلے میں انہوں نے اپنا یک طرفہ فیصلہ حکومت یا پارٹی پر مسلط نہیں کیا۔ تمام کو اعتماد میں لے کر ہی ریاست کو ترقی کی جانب آگے بڑھانے کیلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی ترقی کو مقدم رکھ کر کانگریس پارٹی اگلے انتخابات میں عوام سے اعتماد کا ووٹ طلب کرے گی،اگر عوام کی دعائیں پارٹی کے ساتھ رہیں تو پارٹی کو دوبارہ اقتدار ملے گا۔ سدرامیا نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ وہ یڈیورپا جتنے بڑے لیڈر نہیں ہیں کہ 150سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کریں۔ وہ چاہتے ہیں کہ عوام کانگریس پارٹی کو اتنی واضح اکثریت دیں کہ وہ ان کی خدمت مسلسل کرتی رہے۔ ریاست کو ہمہ جہت ترقی کی جانب بڑھانے کا جو عزم پارٹی نے کیا ہے اس کو تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے چار سال کے دوران عوام کے اعتماد کو مجروح کئے بغیر کانگریس پارٹی نے ریاست میں کام کیا ہے۔ بقیہ ایک سال میں بھی یہی کوشش کی جائے گی کہ عوام کے اعتماد کو مجروح ہونے نہ دیا جائے، اور ان کی امنگوں کی تکمیل کے ساتھ آنے والے دنوں میں اور بھی بہتر طریقے سے کام کرنے کیلئے دور اندیشی پر مبنی منصوبے تیار کئے جائیں، تاکہ کرناٹک ملک کی تمام ریاستوں کے مقابل ترقی کے میدان میں پیش پیش رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...