یڈیورپا کرناٹک حکومت کو گرانے کی سازش کررہے ہیں: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th February 2019, 9:20 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی/بنگلورو،9فروری (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بی ایس یڈیورپا پر ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کے ذریعے ریاست کی مخلوط حکومت گرانے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کی ساکھ پر بھی سوال اٹھایا ہے ، اس لئے عدالت عظمیٰ کو اس معاملے کا از خود نوٹس لینا چاہئے ۔

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور پارٹی کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس میں ایک آڈیو سنا کر یہ دعوی کیا کہ اس میں مسٹر یڈیورپا نے اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش کمار کو اپنے حامی ممبران اسمبلی کو تیار کرنے کے لئے 50 کروڑ روپے اور بی جے پی کی حمایت کرنے پر ہر رکن اسمبلی کو 10 کروڑ روپے دینے اور وزیر بنانے کی بات کہی ہے ۔

مسٹر کے سی وینو گوپال نے کہا کہ یہ آڈیو جمعہ کی شام کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے جاری کیا ہے، جس میں بات چیت کے دوران مسٹر یڈیورپا وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر کا نام لیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اگر ممبران اسمبلی کا معاملہ سپریم کورٹ جائے گا تو مسٹر مودی اور مسٹر امت شاہ دہلی میں ججوں سے ان کے معاملات کو حل کریں گے ۔ کانگریسی لیڈروں نے کہا کہ اس بات چیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت بھی کرناٹک میں ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کر کے ریاست میں بی جے پی حکومت بنوانے کے لئے سرگرم ہے ۔

آڈیوٹیپ کے مطابق اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت پر تقریبا دو سو کروڑ روپے خرچ ہونے ہیں اور ہم جاننا چاہتے ہیں کہ اتنی بڑی رقم کہاں سے آئے گی۔ مرکزی حکومت ریاست کی منتخب حکومت کو غیر مستحکم کر رہی ہے ۔ مسٹر سورجے والا نے کہا کہ بی جے پی کی یہ سازش قومی سطح پر شرم کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے پارلیمنٹ میں کالے دھن اور شفافیت پر لمبا خطبہ دیا تھا۔ انہیں بتانا چاہئے کہ ممبران اسمبلی کی خریداری کے لئے یہ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے ۔ بی جے پی کو کروڑوں روپے کون دے رہا ہے ۔

کانگریس لیڈر نے مسٹر مودی کو مسٹر یڈیورپا کے خلاف بدعنوانی اور کالا دھن کے معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کرنے کا چیلنج کیا اور کہا کہ کیا وزیر اعظم ملک کو یقین دلائیں گے کہ وہ اپنے بدعنوان لیڈر کے خلاف انسداد بدعنوانی قانون اور کالا دھن قانون کے تحت کارروائی کریں گے ؟ مسٹر کے سی وینو گوپال نے یہ بھی کہا کہ آڈیو میں مسٹر یڈیورپا جب ممبران اسمبلی کی خریداری کے لئے 10 کروڑ روپے دینے کی بات کر رہے ہیں تو وہ کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ میں اس معاملے کو مسٹر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ سنبھال لیں گے، وہاں کی فکر نہ کرو؟۔

کانگریس لیڈروں نے سپریم کورٹ سے اس معاملے کا از خود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عدالت عظمیٰ کے وقار پر سوال اٹھا ہے ، اس لئے اسے کارروائی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی بدعنوانی برداشت نہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور انہیں اب مسٹر یڈیورپا کی بدعنوانی کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے ان کے یہاں ای ڈی اورسی بی آئی کے ذریعے چھاپے ڈال کر یہ پتہ لگایا جانا چاہئے کہ ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسٹر مودی مسٹر یڈیورپا کی بدعنوانی کو لے کر اٹھنے والے سوالات کا جواب نہیں دیتے ، تو یہ ثابت ہو جائے گا کہ 'چوکیدار ہی چور' ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...