بی جے پی الزام عائد کرنے سے پہلے سی اے جی رپورٹ کاجائزہ لے: سدرشن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th December 2018, 10:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍دسمبر(ایس او نیوز) کے پی سی سی نائب صدر قانون سازکونسل کے سابق چیرمین وی آر سدرشن نے کہاکہ بی جے پی رہنما ؤں کو سابق وزیراعلیٰ سدارامیا کے دورمیں 35ہزار کروڑ روپئے کاگھپلہ ہونے کالزام لگانے سے پہلے سی اے جی رپورٹ کاجائزہ لینا چاہئے ۔

کے پی سی سی دفترمیں طلب کردہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سدرشن نے اس خیال کااظہارکیا اور کہاکہ حکومت میں کسی بھی طریقہ سے رقم کے غیرقانونی استعمال کاجائزہ لینے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل ( سی اے جی) کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی رہنما آراشوک ہی اس کمیٹی کے صدر ہیں اس لئے بی جے پی رہنما الزامات عائد کرنے سے پہلے کمیٹی کی رپورٹ کامکمل جائزہ لیں اورمزید ایک کمیٹی تشکیل دینے کامطالبہ ترک کریں۔

انہوں نے الزام لگایاکہ بی جے پی سی اے جی رپورٹ کے تحت کتابچہ جاری کرکے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے اور ایڈی یورپا ،جگدیش شٹر جیسے تجربہ کار رہنماؤں کے صلاح مشورہ کے بغیر سی ٹی روی جیسے رہنماعوام کوگمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ خرچ واخراجات کے تعلق سے متعلقہ محکمہ جات کے افسروں کی جانب سے مالی سال کے دوران رپورٹ جاری کرنے میں تاخیر سے اس طرح کے بے قاعدگیاں ہوتی ہیں لیکن اس کو بہانہ بناکر بی جے پی عوام کو گمراہ کررہی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن کونسل رضوان ارشد نے بتایاکہ وزیراعظم نریندرمودی نے انتخابی جلسوں سے خطاب کے دوران اے آئی سی سی کی سابق صدرسونیا گاندھی کوبیوہ پکارکر ان کے جذبات کوٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سونیا گاندھی کس لئے بیوہ ہوئیں یہ تمام ہندوستانی جانتے ہیں اورملک کی خاطر کسی قسم کی قربانی نہ دینے والے مودی نے سونیاگاندھی کے تعلق سے ناشائستہ الفاظ کااستعمال کرتے ہوئے ملک بھرکے خواتین کی بے حرمتی کی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...