بنگلورومیں تمباکو نوشی اور گانجے کے استعمال پر روک کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th August 2018, 11:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍اگست(ایس او نیوز) بنگلور کی ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی اور گانجے کا استعمال عام ہونے پر آج بی بی ایم پی کونسل میٹنگ میں گہری تشویش ظاہر کی گئی ۔

میٹنگ میں پارٹی امتیازات سے بالاتر ہوکر سبھی کارپوریٹروں نے مطالبہ کیا کہ اس پر روک لگانے کے لئے سب سے پہلے بی بی ایم پی ا فسروں کے ذریعے پہل کی جائے اور کونسل اجلاس میں قرار داد منظور کی جائے کہ شہر کی حدود میں سگریٹ نوشی اور گانجے کے استعمال کو بند کیا جائے۔ تقریباً دیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئی کونسل میٹنگ میں کانگریس ، بی جے پی اور جنتادل (ایس) اراکین نے اپنے سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر اس بات پر زور دیا کہ شہر میں سگریٹ اور تمبا کو اشیاء کی فروخت پر سختی سے پابندی لگادی جائے۔ حکمران پارٹی کے لیڈر ایم شیوراجو نے کہاکہ رواں سال کے بجٹ میں تمباکو اشیاء پر پابندی کے لئے رقم مختص کی گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر پدمانابھا ریڈی نے کہاکہ ہوٹلوں اور باروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی سختی سے لاگو کی جانی چاہئے۔ حالانکہ اس سلسلے میں بی بی ایم پی نے پہلے ہی تمام ہوٹلوں اور باروں پر یہ پابندی لگائی ہے کہ سگریٹ نوشی کی اجازت نہ دیں اس کے باوجود بھی ان مقامات پر کھلے عام سگریٹ نوشی ہورہی ہے۔ یہاں تک کہ اس پابندی کے کھلے عام پامال ہونے کے باوجود بھی پولیس حکام کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔انہوں نے کہاکہ تمبا کو نوشی پر پابندی سختی سے لاگو کرنے کی ایک قرار دادمنظور کرکے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو روانہ کیا جائے۔

جنتادل (ایس) کی لیڈر نیتراوتی نارائن نے تمباکو اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سابق میئر شانتا کماری نے کہاکہ تعلیمی اداروں کے 100 میٹر کے دائرے میں تمباکو اشیاء اور سگریٹ کے فروخت پر پابندی کے باوجود یہ فروخت بے روک جاری ہے۔ اس مرحلے میں میئر سمپت راج نے کہاکہ جس طرح پلاسٹک کے استعمال پر روک لگانے بی بی ایم پی نے خصوصی مہم چلائی ہے آنے والے دنوں میں تمباکو اشیاء پر روک لگانے کے لئے بھی ایک خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ شہر کے جھونپڑ پٹی علاقوں ، تعلیمی اداروں کے احاطوں ا ور دیگر تمام مقاموں پر کارپوریٹروں کی نگرانی میں اس طرح کی مہم کی شروعات کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...