کرناٹکا لیجسلیچر اجلاس کے تئیں حکمران اتحاد کے اراکین کی عدم دلچسپی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th December 2018, 8:58 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔19؍دسمبر(ایس او  نیوز) بلگاوی کے سورنا سودھا میں جاری لیجسلیچر کے سرمائی اجلاس کا اب جبکہ صرف ایک ہی دن باقی رہ گیا ہے، اجلاس کی کارروائیوں کے تئیں بیشتر اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی صاف ظاہر ہونے لگی ہے۔ حکمران کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کے اراکین کی تعداد آج ایوان میں غیر معمولی طور پر کم رہی، حالانکہ کل ہی بلگاوی میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی میٹنگ کا اہتمام کیاگیا لیکن اس کے باوجود بھی آدھے سے زائد کانگریس اراکین اسمبلی آج ایوان سے غیر حاضر رہے۔

کل سی ایل پی میٹنگ میں شریک اراکین میں سے بھی بہت سارے اپنے اپنے حلقوں کا رخ کرچکے تھے۔ بی جے پی لیڈر کے ایس ایشورپانے ایوان میں اراکین کی کمی کے مسئلے پر نشاندہی کرائی اور کہا کہ اگر صورتحال یہی رہی تو ایوان میں حکومت اقلیت میں آسکتی ہے۔ تخمینوں پر بحث کے دوران کل اپوزیشن کے مقابل حکمران اتحاد کے اراکین کی تعداد کم رہی۔ تاہم ان تخمینوں کو اتفاق رائے سے منظور کرالیا گیا۔ اس پر وزیر برائے پارلیمانی امور کرشنا بائرے گوڈا نے بی جے پی کے تعاون پر اس کا ایوان میں شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دیگر اہم معاملوں پر بھی حکومت کو اپوزیشن کا تعاون ملتا رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

  لوک سبھا انتخابات : کرناٹک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ؛ پلیکس اور بینرز ہٹانے کا عمل شروع

  لوک سبھا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نافذ ہونے کے بعد شہر میں پلیکس اور بینروں کو صاف کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی ہدایت پر الیکشن اور میونسپل عملہ نے شہر میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ہر قسم کے پلیکس اور بینرز کو ہٹا دیا۔ ڈسٹرکٹ کمشنر آفس، ...

بنگلورو کا آبی بحران: تالابوں کو نگلتا کنکریٹ کا جنگل!

دیوالی کے بعد کی بارشوں میں کئی فٹ پانی میں ڈوبا ہوا شہر گرمیوں کے شروع ہوتے ہی پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہا ہے۔ اگر چہ یہ بہانہ کیا جائے کہ بارش مسلسل دو سال سے کم ہو رہی ہے اور ریاست کی 256 تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کیا جا چکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بنگلورو جیسے پانی سے بھرے ...

کرناٹک میں 26 اپریل اور 7 مئی کو 2 مرحلوں میں ہوگی پولنگ

کرنا ٹک  میں 2 مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن آف  انڈیا ( ای سی آئی) نے ہفتہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ کرنا  ٹک میں 28 سیٹوں کے لیے دووٹنگ  دو مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو ہونے والی ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کے لیے کانگریس کی 15 گارنٹیوں کو بتایا انتہائی اہم

لوک سبھا انتخاب 2024 کا اعلان ہو چکا ہے اور سبھی پارٹیوں کی سرگرمیاں اب مزید بڑھنے والی ہیں۔ حالانکہ پہلے سے ہی سبھی سیاسی پارٹیاں انتخابی مہم میں زور و شور سے مصروف ہیں۔  لوک سبھا انتخاب کا شیڈول جاری ہونے سے قبل کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس کیا جس ...

ایشورپا کے بیٹے کو نہیں ملی بی جے پی کی ٹکٹ؛ بغاوت کا اعلان؛ آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے لڑیں گے شیموگہ حلقے سے الیکشن

اپنے  بیٹے کو بی جے پی کی ٹکٹ نہ دینے اور  یڈی یورپا کے بیتے کو شموگہ کی ٹکٹ دینے پر ناراض  بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ایشورپّا نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد اُمیدوار کے طور پر شموگہ حلقے سے الیکشن لڑیں گے  اور  سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یورپّا ا کے فرزند بی وائی ...

کرناٹک: پی یو سی امتحان میں طلبہ کو 'گریس مارکس' نہیں ملیں گے ۔ ایگزامنیشن بورڈ کی وضاحت

پی یو سی بورڈ کے امتحان میں فیزکس کے پیپر میں طلبہ کو گریس مارکس دینے کا جو سرکیولر وائرل ہوا ہے اس کے تعلق سے پی یو سی بورڈ نے وضاحت کی ہے کہ یہ ایک جعلی سرکیولر ہے اور ایسا کوئی فیصلہ بورڈ نے نہیں کیا ہے ۔