25جنوری کو کرناٹک بند کرناٹک فیڈریشن کی تائیدنہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2018, 11:42 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍جنوری(ایس او نیوز)چلولی واٹال پارٹی کے سربراہ وسابق رکن اسمبلی صدرواٹال ناگراج سے 25جنوری کو کرناٹک بند کے اعلان پر ریاست کے مختلف کنڑا نواز تنظیموں نے تائید نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تنظیموں کے فیڈریشن کے جنرل سکریٹری نٹراج نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے فیڈریشن میں 500 سے زائد کنڑا نواز تنظیمیں موجود ہیں جو تمام کے تمام 25 جنوری کو ہونے والے بند کے لئے تائید نہ کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ باربار کسی مسئلہ کو لے کر اگر بند منایا جانے لگا تو اس سے عوام اور مزدور طبقہ کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بند کی وجہ سے جو نقصانات پیش آئے ہیں اس کی بھرپائی کون کرے گا ۔اس جانب بھی توجہ مبذول کرنی چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 4 برسوں کے دوران 8سے 10 مرتبہ کرناٹک بند منایا گیا ہے جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوچکی تھی۔ اوربند کی وجہ سے کروڑوں روپیوں کا نقصان بھی ہوا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...