12اپریل کو طلب کیا گیا کرناٹک بند منسوخ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th April 2018, 2:57 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 10؍اپریل(ایس او نیوز) کاویری نگرانی بورڈ قائم کرنے کے مطالبے پر زور دینے کے لئے تملناڈو کی طرف سے حال ہی میں کئے گئے ریاست گیر بند کا جواب دینے کے لئے 12اپریل کو کنڑا وکوٹا نے کرناٹک بند منانے کی جو آواز دی تھی وہ واپس لے لی گئی ہے۔ کنڑا وکوٹا کے صدر واٹال ناگراج نے ایک اخباری کانفرنس سے مخاطب ہوکر یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس دن کاویری مسئلے پر حکومت کو متوجہ کرانے کے لئے بند منانے کی بجائے راج بھون کا گھیراؤ کرکے احتجاج کیاجائے گا۔ واٹال ناگراج نے کہاکہ کسی بھی حال میں کرناٹک کے عوام کاویری نگرانی بورڈ کے قیام کو منظور نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ نے بھی اس طرح کا بورڈ قائم کرنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا ہے۔ اس دوران ایک آرٹی آئی کارکن امیش نے واٹال ناگراج پر انتخابی ضابطے کی پامالی کا الزام لگایا اور کہاکہ چامراج نگر اسمبلی حلقے سے انتخابی میدان میں اترنے والے واٹال ناگراج نے اپنے سیاسی فائدے کے لئے 12؍ اپریل کو کرناٹک بند کا اعلان کیاتھا۔اسی لئے اس بند پر الیکشن کمیشن روک لگائے اور ان کے خلاف انتخابی ضابطہ پامال کرنے مقدمہ درج کرے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...