بی جے پی کی طرف سے کرناٹک بند کا اعلان کئے جانے پر کانگریس نے ڈی جی پی سے کی یڈی یورپا کے خلاف شکایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th May 2018, 5:29 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلور 27/مئی (ایس او نیوز)  ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈی یورپا کی طرف سے کل پیر کو کرناٹک بند کا اعلان کئے جانے پر  کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی  کی لیگل سیل نے  ریاستی ڈائرکٹوریٹ جنرل آف پولس (ڈی جی پی) سے شکایت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کی طرف سے ریاست بند کا کوئی پرویزن نہیں ہونے کے صاف احکامات ہونے کے بائوجود یڈی یورپا نے کل پیر 28 مئی کو کرناٹک بند کا اعلان کیا ہے۔

سکریٹری آف لیگل سیل سوریا مکندراج نے سنیچر کو شکایت سونپتے ہوئے کہا ہے کہ  یڈی یورپا کی جانب سے ریاست گیر سطح پر بند کا اعلان کرنا سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ریاست کیرالہ میں جیمس مارٹن کے کیس کا حوالہ دیتے ہوئے سوریا مکندراج نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ نے صاف طور پر کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کا اعلان کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی حوالہ دیا ہے کہ حال ہی میں جب کنڑا  کارکن وٹھل ناگراج نے  اس طرح کے بند کا اعلان کیا تھا تو عدالت نے کہا تھا کہ اس طرح کا بند کال کرنا غیر قانونی ہے۔

سوریا مکندراج نے ڈی جی پی سے یڈی یورپا کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اُدھر دوسری طرف یڈی یورپا نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی نے احتجاجی بند کا کوئی کال نہیں دیا ہے۔ ان کے مطابق کسانوں نے اپنا قرضہ معاف نہیں کئے جانے کو لے کر پیر کو کرناٹک بند کا اعلان کیا ہے، اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے یڈی یورپا نے بتایا کہ  بی جے پی ریاست گیر سطح پر اُن کے بند کو کامیاب کرنے صرف اُن کسانوں کو اپنا تعائون پیش کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات  ہونے والے راجا راجیشوری نگر اسمبلی حلقہ کو چھوڑ کر  پوری ریاست میں  بند منایا جائے گا۔ انہوں نے اپنی بات کو دھراتے ہوئے کہا کہ یہ بند بی جے پی کی طرف سےکال  نہیں کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔