کرناٹک اسمبلی انتخابات: ایکشن میں آر ایس ایس، بی جے پی کو ملی بڑی راحت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th April 2018, 1:28 PM | ملکی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو9اپریل(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) جنوبی بھارت کے گیٹ وے کہے جانے والے کرناٹک میں کمل کھلانے کے لئے نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے پوری قوت جھونک دی ہے ؛لیکن اس میں اسے پے درپے ضربیں بھی لگی ہیں وہ یہ کہ لنگایت کو الگ سے مذہب قرار دیئے جانے سے بی جے پی کا سارا کھیل بگڑتا ہوا نظر آر ہا ہے ،تاہم اس بگڑتے کھیل کو درست کرنے کے لیے آر ایس ایس نے خاموش طریقہ سے ریاست میں اپنے رضاکاروں کو متحد کرنا شروع کر دیا ہے۔ آر ایس ایس کے ایکشن میں آنے سے لنگایت معاملہ پر دباؤ میں آئی بی جے پی کو بڑی راحت ملی ہے۔پردے کے پیچھے سے کام کرتے ہوئے آر ایس ایس ہندوتو اور ہندو کارکنوں کے قتل کے مسئلے کو اٹھا رہی ہے۔ آر ایس ایس کے عہدیدار ووٹروں کو اپنے پالے میں لانے کے لئے اپنے تنظیمی نیٹ ورک کا استعمال کر رہے ہیں۔ پورے ملک بھر سے کم از کم 28 سینئر’ پرچارک‘ نے بنگلور میں خیمہ زن ہوچکے ہیں ۔ یہ پرچارک ریاست بھر میں اپنی شاخوں سے رابطہ کر رہے ہیں۔ آر ایس ایس عہدیداروں کے مطابق ان کے پرچارک اور کارکن بنیادی طور پر اب شمالی کرناٹک اور ساحلی علاقوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اس علاقے میں 80 سے 100 سیٹیں آتی ہیں جو انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے لحاظ سے کافی اہم ہیں۔ آر ایس ایس کو لنگایت اور ویرشیو اختلافات اور اس علاقے پر اثر ات کو ناکام کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔آر ایس ایس کے پرچارک اس علاقے میں جاکر یہ پیغام دیں گے؛ بلکہ پروپیگنڈہ کریں گے کہ کانگریس ہندوؤں کو بانٹ رہی ہے۔ساحلی اضلاع اور میسور میں ہندو کارکنوں کے قتل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ریاست کے دورے کے دوران امیت شاہ نے بھی اسے انتخابی ایشو بتایا تھا اور اپنی کئی تقاریر میں اس کا ذکر بھی کیا تھا۔آر ایس ایس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں ہماری طرف سے توجہ صرف کرنے سے کارکنوں کے اندر پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے خلاف توانائی ملے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ آر ایس ایس کے مقامی یونٹ اگر ضرورت پڑی تو بی جے پی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔بی جے پی کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کیڈر کو متحد کرنے کا مکمل کام آر ایس ایس کے سینئر لیڈروں کو دے دیا گیا ہے۔ فرقہ وارانہ طور پر حساس ساحلی اضلاع میں آر ایس ایس اور بی جے پی مل کر کانگریس اور کٹر اقلیتی گروپوں کے خلاف محاذ سنبھالیں گے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔