کرناٹک میں بی جے پی کی جیت آسان نہیں ہے راہل گاندھی، سدارامیا کی زیر قیادت کانگریس کاسامنا مشکل ہے: پرکاش جاویڈکر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th February 2018, 11:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11؍فروری(ایس او نیوز) باپ دادا اور خاندانی دولت و ثروت میں کانگریس پارٹی تیر رہی ہے ، موروثی مال ودولت میں کانگریس مست ہے ، کانگریس پارٹی میں نہرو کنبہ کے علاوہ کوئی بھی شخص کانگریس کا قومی صدر نہیں بن سکتا ، یہ ممکن نہیں کہ دوسرا کوئی صدر بنے ، اس لئے راہل گاندھی کو آل انڈیا کا نگریس کمیٹی ( اے آئی سی سی ) کا صدر بنایا گیا ہے ،ان تنقیدی خیالات کااظہار مرکزی وزیر اور ریاستی انتخابی نگراں کار پرکاش جاویڈکر نے کیا شہر کے ایک ہوٹل میں منعقدہ ریاستی بی جے پی میڈیا ورکشاپ کاافتتاح کرتے ہوئے جاویڈ کر نے کہا کہ کانگریس میں گاندھی پر یوار کے علاوہ کسی دوسرے شخص کو پارٹی صدر بنانا ممکن نہیں ہے ، جبکہ بی جے پی میں ایک چائے بیچنے والاآدمی بھی وزیر اعظم کی گدی پر بیٹھ سکتا ہے ، ایک معمولی کسان کابیٹا صدر جمہوریہ ہند کے عہدے پر فائزہ ہوجاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ بی جے پی پارٹی میں بہت کشادگی ہے ، بی جے پی میں اگرمحنت ،مشقت کی جائے تو کسی بھی اعلیٰ سے اعلیٰ عہدے پر براجمان ہوناممکن ہے ۔ اس کی زندہ مثالیں نریندر مودی ، صدر ہند رام ناتھ کوند اور نائب صدر وینکیا نائیڈو ہیں ۔ کانگریس تقریباً تمام ریاستوں سے بے دخل ہوگئی ہے ، کانگریس کے پاس ون کرناٹک اور نارتھ ایسٹ ریاستیں رہ گئی ہیں۔ کرناٹک میں کانگریس اپنے اقتدار کی بر قراری کیلئے سر توڑ کوششیں کررہی ہے،لیکن کرناٹک بی جے پی کے لئے بھی آسان لقمہ نہیں ہے۔ یہاں بی جے پی کی جیت اتنی آسان بھی نہیں ہے ، تاہم اگر ہم جدوجہد کریں ، ریاست میں بی جے پی کو بر سر اقتدار لایاجاسکتا ہے، انہوں نے اس موقع پر کانگریس مکت کا نعرہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں آئندہ کے وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا ہوں گے۔بی جے پی نگراں کار اور قومی پارٹی کے چیف سکریٹری پی مرلی دھرراؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک وریاست میں اب انتخابی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے ، پارٹی میں موجودسپاہیوں کو انتخابی تشہیر کیلئے تیار کرنا ضروری ہے ۔ دن کے 24گھنٹہ بھی ہوشیار اور الرٹ رہنے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی کو بر سراقتدار لانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران جہاں جہاں انتخابات ہوئے وہاں بی جے پی پارٹی نے کانگریس کے خلاف جیت درج کی ہے ، لیکن کرناٹک کے حالات الگ ہیں ، یہاں بر سر اقتدار کانگریس سے لوہا لیتے ہوئے جیتناہے ،کرناٹک میں سدارامیا اور راہل گاندھی کی زیر قیادت کانگریس کا سامنا کرناہے ، سدارامیا حکومت نے ،مٹھ ،مندروں کیلئے جاری سرکاری سپردگی کا پروانہ واپس لے لیا ہے۔ تو دوسری طرف راہل گاندھی دورہ کرناٹک کے موقع پر مٹھ مندروں کی زیارت کررہے ہیں ،ووٹ کیلئے وہ یہ سب کررہے ہیں،اس موقع پر سندیپ پاترا ، جی فی ایل نرسمہاشاستری ، رامن چاریہ ، شانتا رام ودیگر شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...