اسمبلی انتخابات: 24ہزار افراد کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2018, 10:40 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،18؍اپریل(ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں 12؍مئی کو اسمبلی کے لئے ہونے والے انتخابات کے پیش نظر 97037 ہتھیارات میں سے 94,345ہتھیارات متعلقہ پولیس تھانوں میں جمع کئے گئے ہیں۔جبکہ 50ہتھیارات ضبط کرکے 6ہتھیاروں کے لائسنس منسوخ کردئے ہیں ۔ ریاست میں اب تک مجرمانہ پس منظر رکھنے والے 12,944؍افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ 24717؍افراد کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے گئے ہیں ۔ریاست میں مجموزہ اسمبلی انتخابات کو دھاندلیوں سے پاک ، آزاد اور منصفانہ یقینی بنانے احتیاطی طور پر یہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایاکہ انتخابات کے لئے ریاست میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرنے فلائنگ اسکواڈس تشکیل دئے گئے ہیں۔اس وقت ریاست میں 1,156؍فلائنگ اسکواڈ اور1255اسٹاٹک سرویلنس ٹیموں کوتعینات کیا گیا ہے ۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دیواروں پر چسپاں12,539ہینڈ بیلس17,693پوسٹرس اور 7,711بینرس عوامی مقامات سے ہٹائے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ پچھلے 24گھنٹوں میں 24,04,400 روپئے نقد تین موٹر گاڑیاں56 ساڑیاں ،1150گاڑیوں کے اسٹرائکرس اور 1200 گھریلو سازو سامان ضبط کرلئے گئے ہیں ۔اب تک کل 21,24,68,980 روپئے نقد،1,76,80,000روپئے مالیت کا7کلو 503گرام سونا، 11,47,200روپئے کی چاندی اور دیگر اشیاء ضبط کی گئی ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...