بی جے پی اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت نہیں کرتی: پرکاش جاوڈیکر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th May 2018, 11:04 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور کرناٹک میں پارٹی امور کے انچارج پرکاش جاوڈیکر نے اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے جوابی حملہ کیا ہے اور کہا کہ جنتا دل(ایس) اور کانگریس ایسی ہی سیاست کرتی ہیں۔بی جے پی رہنما نے آج جنتا دل ایس کے لیڈر ایچ ڈی کمارا سوامی کے کرناٹک میں حکومت بنانے کے لئے ان کی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو لالچ دے کر توڑنے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی پر جھوٹے الزامات لگارہے ہیں۔ بی جے پی ’’ہارس ٹریڈنگ‘‘ نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس کے لئے مشہور ہے ۔ اس کے اپنے رکن اسمبلی اس اتحاد سے خوش نہیں ہے ۔کرناٹک کی معلق اسمبلی کے بعد کانگریس کی حمایت سے حکومت بنانے کے لئے کوشا ں مسٹر کمارسوامی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے ان اراکین اسمبلی کو 100-100؍ کروڑ روپئے اور وزارت کے عہدہ کا لالچ دیا ہے ۔ بی جے پی کے نو منتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ جس میں بی ایس ایڈی یورپا کو لیجسلیٹر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ۔ میٹنگ کے بعد مسٹر جاوڈیکر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پارٹی توڑنے کی حوصلہ افزائی کرنے کا چلن جنتا دل ایس اور کانگریس میں ہے ۔ بی جے پی ایسا نہیں کرتی۔ جنتا دل ایس اور کانگریس دونوں کے ناراض اراکین اسمبلی بی جے پی کے رابطہ میں ہیں۔مسٹر کمار سوامی کے100؍ کروڑ روپئے دینے کے الزام کو مسٹر جاوڈیکر نے خیالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنتا دل ایس اور کانگریس ایسی ہی سیاست کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضابطے کی پابندی کررہے ہیں اور ان کی پارٹی سب سے بڑی واحد پارٹی کی شکل میں ابھری ہے ۔ بی جے پی کو سب سے بڑی پارٹی ہونے کے ناطے کرناٹک میں حکومت بنانے کے لئے اسے ہی مدعو کیا جانا چاہئے ۔ پارٹی نے گورنر کے پاس حکومت سازی کا اپنا دعویٰ پیش کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔