کرناٹک اسمبلی انتخابات عوام کے انتخابی حقوق کی تشہیر کیلئے کھلاڑیوں کی خدمات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st February 2018, 11:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31؍جنوری(ایس او نیوز) ریاست میں اسمبلی انتخابات کی تاریخیں قریب ہوتی جا رہی ہیں اور اسی دوران مرکزی انتخابی کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عوام میں اپنے انتخابی حقوق سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے اختراعی اوردلچسپ تشہیری طریقوں کو اختیار کیا جائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انتخابی کمیشن نے مختلف میدانوں کے عمائدین و قائدین سے رجوع کیا ہے ، جو کہ عوام پر قابل قدر اثرات مرتب کرسکتے ہیں اور اب کی بار فلمی دنیا کے مشہور اداکاروں کو اس سلسلہ میں نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سے پہلے کئی مواقع پر انتخابی کمیشن نے عوام میں انتخابات سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے فلمی دنیا کے معروف اداکاروں کی خدمات حاصل کی تھیں،ایسے ہی ایک موقع پر ایک مشہور اداکار نے انتخابی تشہیر کی خدمات انجام دی تھی لیکن پولنگ کے دن خود انہوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا تھا، جس کی وجہ سے انتخابی کمیشن نے اب کی بار زیادہ احتیاط برتنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس مرتبہ کھیل کے شعبہ سے جڑی ہوئی معروف شخصیات اور خاص طور پر معذوروں کے اولمپک مقابلوں میں شریک یا وہاں سے اعزاز یافتہ کھلاڑیوں کو زیادہ اہمیت دی جائے۔ اب کی بار طباعتی اور برقی ذرائع ابلاغ میں انتخابی کمیشن کی طرف سے جاری کئے جانے والے اشتہارات حکومت کے سابقہ روایتی انداز سے بالکل مختلف ہونگے اور انہیں دلچسپ انداز میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔اس کے علاوہ انتخابی کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ بنگلور ون اور کرناٹک ون میں جو رسیدیں فراہم کی جاتی ہیں ان کے پچھلے حصہ میں عوام کے لئے بیداری پیغامات کی طباعت بھی ہوگی، واضح رہے کہ اس وقت شہر میں 140 بنگلورون کے مراکز موجود ہیں جبکہ ریاست بھر میں کرناٹک ون مراکز کی تعداد 45 ہے۔انتخابی کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دونوں ہی مراکز میں ریاست بھر میں روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ رسیدیں تقسیم کی جاتی ہے، انتخابی کمیشن دوسری سرکاری رسیدوں کو بھی اس مقصد کے لئے استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...